مُحَمَّدُ بْنُ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِیہِ۔ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِﷺ یَقُولُ:

إِنَّ لی أَسْمَاءً، أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَنَا أَحْمَدُ، وَأَنَا الْمَاحِی الَّذِی یَمْحُو اللّٰہُ بِیَ الْكُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِی یُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِی، وَأَنَا الْعَاقِبُ۔

(كتاب التفسیر۔ سورۃ الصف۔باب قَوْلُہُ تَعَالَى‘مِنْ بَعْدِی اسْمُہُ أَحْمَدُ’)

محمد بن جبیر بن مطعم نے اپنے باپ(حضرت جبیر بن مطعمؓ) سے روایت کرتے ہوئے خبر دی۔ انہوں نے کہا: مَیں نے رسول اللہﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: میرے کچھ نام ہیں، مَیں محمد ہوں اور مَیں احمد ہوں اور مَیں ہی وہ مٹانے والا ہوں کہ میرے ذریعہ سے اللہ کفر کو مٹا دے گا اور مَیں ہی وہ اکٹھا کرنے والا ہوں کہ میرے قدم پر لوگ اکٹھے کئے جائیں گے اور مَیں ہی وہ (نبی) ہوں جو پیچھے آنے والا تھا۔

(اخبار احمدیہ جرمنی، شمارہ مارچ 2024ء صفحہ 4)

متعلقہ مضمون

  • روز قیامت اللہ تعالیٰ فرمائے گا

  • حکمت کی بات مومن

  • وہ آل محمدﷺ کے لیے مضبوطی کا ذریعہ ہوگا

  • قال النبیﷺ