عن سعید بن جبیرٍ عن ابن عباسٍ رَفَعَہُ… قَالَ (رسول اللہﷺ):
اَلْمَہْدِیُّ الَّذی یَمْلَاءُ الْاَرْضَ قِسْطاً وَ عَدْلاً کَما مُلِئَتْ جَوراً وَظُلْماً۔ وَالَّذی بَعَثَنِی بِالْحَقِّ بَشِیْراً وَّنَذِیْراً، لَوْ لَم یَبْقَ مِنَ الدُّنیا اِلاَّ یَومٌ واحِدٌ لَطَوَّلَ اللہُ ذٰلِکَ الیومَ حَتَّی یَخْرُجَ فِیہِ وَلَدِی الْمَہْدِیُّ… وَتَشْرِقُ الْاَرْضُ بِنُورِ رَبِّہَا وَیَبْلُغُ سُلْطَانُہُ الْمَشْرِقَ وَالْمَغْرِبَ۔

(ینابیع المودّۃ، باب 94 صفحہ 547)

حضرت سعید بن جبیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباسؓ نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
مہدی، جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جَور سے بھری ہوئی ہوگی۔ اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بشیر اور نذیر بنا کر مبعوث کیا ہے، اگر عمرِدنیا میں سے ایک دن بھی باقی رہ گیا تو اللہ تعالیٰ اسے اتنا لمبا کر دے گا یہاں تک کہ میرا بیٹا مہدی مبعوث ہوگا…… اور زمین اپنے رب کے نور سے جگمگا اٹھے اور اس کی حکومت مشرق و مغرب تک جا پھیلے گی۔

متعلقہ مضمون

  • روز قیامت اللہ تعالیٰ فرمائے گا

  • حکمت کی بات مومن

  • وہ آل محمدﷺ کے لیے مضبوطی کا ذریعہ ہوگا

  • قال النبیﷺ