جلسہ ہائےیوم مصلح موعودؓ

امسال بھی جماعت احمدیہ جرمنی کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعتی روایات کے مطابق جلسہ ہائے یومِ مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی،الحمدللہ۔ اس مناسبت سے جرمنی کی بہت سی جماعتوں اور لوکل امارات نے 17 فروری تا 25 فروری 2024ء کے دوران جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا جن میں ہزارہا احمدی احباب نے شرکت کی۔ ہر جگہ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم کے ساتھ ہوا۔ بعدازاں مربیان سلسلہ اور دیگر مقررین نے حضرت مصلح موعودؓ کی حیاتِ طیّبہ و پیشگوئی مصلح موعودؓ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

جماعت Wittlich

مورخہ 18 فروری بروز اتوار مسجد حمد وٹلش میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ زیرِ صدارت مکرم طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت منعقد ہوا۔ تلاوت و ترجمہ اور نظم کے بعد پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ حضرت خلیفۃالمسیح الخامسکی زبان مبارک سے وڈیو کے ذریعہ سنے گے۔ بعدہٗ حضرت مصلح موعودؓ کی ایک دُعا پڑھ کر سنائی گئی، جو آپ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی جوانی کے ایّام میں لکھی تھی۔ اس کے بعد خاکسار نے حضرت مصلح موعودؓ کی اولوالعزمی و استقلال پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی سیرت و سوانح کو اُجاگر کیا۔ آخر میں پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے کوئز پروگرام رکھا گیا۔ اختتامی دعا کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ میں حاضری 75 رہی جس میں ایک ترک نَومبائع اور ایک پاکستانی زیرِ تبلیغ دوست بھی شامل تھے۔

Idar-Oberstein میں پہلا جلسہ

جماعت Idar-Oberstein میں مورخہ 17 فروری کو مکرم ناصر احمد خان صاحب صدر جماعت کی صدارت میں جلسہ پیشگوئی مصلح موعودؓ منعقدہوا۔ تلاوت قرآن وترجمہ کے بعد پیشگوئی حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ پڑھ کر سنائے گے۔ بعدہٗ حضرت مصلح موعودؓ کی ایک دُعا پیش کی گئی، جو کہ آپ نے اپنی جوانی میں رمضان المبارک کے موقع پر لکھی تھی۔ اس کے بعد خاکسارنے حضرت مصلح موعودؓ کی اولوالعزمی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی سیرت و سوانح بیان کیے جس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی پر سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ اس جلسہ میں حاضری 63 رہی۔

(جاوید اقبال ناصر مربی سلسلہ جرمنی ویٹلش)

جلسہ ہائےیوم مسیح موعودؑ

جماعت احمدیہ جرمنی کو امسال بھی یوم مسیح موعودؑ منانےکی توفیق ملی،الحمدللہ۔ اکثر جماعتوں اور لوکل امارات نے مؤرخہ 23 مارچ بروز ہفتہ اپنی مساجد اور نماز سنٹرز میں جلسے منعقد کئے جن کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مربیان سلسلہ اور دیگر مقررین نے حضرت مسیح موعود کی سیرت، آپ کی بعثت کے مقصد اور افراد جماعت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ مئی 2024ء صفحہ 34)

متعلقہ مضمون

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • پرواز بلند ہے جس کے تخیل کی

  • جلسہ سالانہ برطانیہ 2024ء