-جماعت احمدیہ جرمنی میں احمدی گھرانوں کے دورہ جات

رپورٹ: شعبہ تربیت جرمنی

مجلس شوريٰ 2022ء کی سفارش پر حضورِانور نے احبابِ جماعت کي تعليم و تربيت سے متعلق مندرجہ ذيل تجويز منظور فرمائی تھی:
’’کورونا کي وجہ سے ہميں عبادات اور پروگراموں ميں فعال شرکت کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجلس شوري، جماعت کي تعليمي و تربيتي ضروريات کو مدّنظر رکھتے ہوئے اس حوالہ سے جائزہ لے اور لائحہ عمل تجويز کرے‘‘۔
اس تجويز کي تکميل و تعمیل کے لئے جو لائحہ عمل تيار کيا گيا ، جس کا ایک اہم حصّہ Haus Besuch کی مہم تھی۔ چنانچہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران جملہ مربيان کرام، ممبران ِنيشنل عاملہ ، ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ، ريجنل امراء اور اسي طرح لوکل عاملہ کے مخصوص عہديداران ہر گھر ميں جا کر افرادِ جماعت سےملے، حال و أحوال دریافت کیا، ان کے مسائل کوجاننے کي کوشش کي اورجماعت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا پیغام پہنچایا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر گھر میں جوبلي کا ایک خصوصی سٹيکر چسپاں کرکےچاکليٹ کاتحفہ ديا گياجس پر چھوٹا سا پيغام بھي تحرير تھا۔ ايسي خواتين جو اکيلي ہيں يا اپنے بچوں کي اکيلے کفالت کررہي ہيں، ان سے صدر لجنہ صاحبہ گھر جا کر مليں۔اس مہم کی شوريٰ کے فيصلہ کے مطابق نيشنل شعبہ تربيت نے ممبران نيشنل اصلاحي کميٹي کے تعاون سے اس مہم کي نگراني کي۔
مہم کا آغاز و دورانيہ
اِس مہم کا يکم جنوري تا31مارچ انعقاد کيا گیا ۔ تجنيد کے مطابق جرمني بھر ميں احمدی گھرانوں کے سربراہوں کي تعداد 16941 ہے جنہیں مذکورہ بالا مرکزي نمائندگان میں تقسیم کيا گیا۔ ان نمائندگان کی نگرانی مبلغ انچارج صاحب، جنرل سيکرٹري صاحب جرمني، صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمني، نيشنل صدر صاحب مجلس خدام الاحمديہ جرمني اور صدر صاحبہ مجلس لجنہ اماءاللہ جرمني نے کی۔جبکہ نيشنل شعبہ تربيت نے تمام مرکزي نمائندگان کو ان کے علاقہ جات، جماعتوں اور گھروں سے متعلق معلومات فراہم کيں۔ نمائندگان میں تقسیم کئے گئے گھروں کي تفصيل درج ذيل ہے:

مربيان سلسلہ (فيلڈ)۔۔۔۔ 69
مربيان سلسلہ (دفاتر و جامعہ احمديہ جرمني)۔۔۔۔۔ 48
نيشنل مجلس عاملہ جماعت جرمني۔۔۔۔۔31
نيشنل مجلس عاملہ انصاراللہ و زعماءعلاقہ۔۔۔۔۔38
مخصوص ممبران نيشنل مجلس عاملہ خدام الاحمديہ۔۔۔۔۔36
ريجنل امراء۔۔۔۔۔12
لوکل امراءو لوکل امارت نمائندگان۔۔۔۔۔51
نيشنل شعبہ جات کے چند ممبران۔۔۔۔۔8
کُل مرکزي نمائندگان۔۔۔۔۔293

احمدي گھرانوں کي سربراہ خواتين کے ليے محترمہ نيشنل صدر صاحبہ لجنہ نے نمائندگان کي ڈيوٹي لگائي جو 459 ايسے گھروں میں گئیں اور ان سے ملاقاتیں کیں ۔
اس مہم کے دوران ممبران اصلاحي کميٹي کا مسلسل آپس ميں رابطہ رہا اور وقتاً فوقتاً اس حوالہ سے جائزہ بھي ليا گيا۔ نيز اس مہم کے متعلق نيشنل مجلس عاملہ کو بھي وقتاً فوقتاً جائزہ پيش کيا جاتارہا۔ اس کے ساتھ ساتھ نگرانوں کے جائزہ کے ليے نيشنل شعبہ تربيت نے ايک لنک بھي تيار کيا جس سے نگران اپنے اپنے ذمہ مرکزي نمائندگان کا جائزہ ديکھ سکتے تھے کہ کتنے گھر وزٹ ہوچکے ہيں۔ اس مہم کي کاميابي کے ليے نيشنل شعبہ تربيت کي طرف سے مہم کے دوران خطبات جمعہ ميں مسلسل اعلانات بھي بھجوائے گئے تاکہ لوگوں کو اس کي اہميت کا علم ہو۔
مہم کے دوران بعض ايسے احمدي گھرانےجن سے کسي وجہ سے ملاقات نہيں ہو پائی، کے ليے محترم نيشنل امير صاحب کي طرف سے ايک محبّت بھرا خصوصي پيغام خط کي شکل ميں تيار کيا گيا جسے مرکزي نمائندگان يا صدران جماعت نے چاکليٹ کے ساتھ ان کے گھروں تک پہنچايا۔ مجلس شوريٰ 2023ء ميں پيش کي جانے والي رپورٹ درج ذيل ہے:

مرکزی نمائندگان دورہ جات
مربیان سلسلہ (فیلڈ)۔۔۔۔۔ 6272
مربیان سلسلہ (دفاتر و جامعہ احمدیہ جرمنی)۔۔۔۔۔ 908
نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمدیہ جرمنی۔۔۔۔۔ 584
نیشنل مجلس عاملہ انصاراللہ و زعماءعلاقہ۔۔۔۔۔ 716
مخصوص ممبران نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ۔۔۔۔۔ 332
ریجنل امراء ۔۔۔۔۔93
لوکل امراء و لوکل امارت نمائندگان۔۔۔۔۔ 413
نیشنل شعبہ جات کے چند ممبران۔۔۔۔۔ 167
لجنہ اماءاللہ۔۔۔۔۔ 459
مرکزی نمائندگان کے کُل دَورہ جات۔۔۔۔۔ 9944

 

 

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش