گزشتہ چند سالوں کی ہنگامی ضروریات مثلاً زلزلہ و سیلاب وغیرہ میں متاثرین کی امداد کے پیش نظر امیر صاحب جرمنی کی اجازت سے شعبہ ضیافت جرمنی کی طرف سے ایک موبائل کچن وین بنانے کا پروگرام تشکیل دیا گیا۔ جس کے لئے ایک ٹرک (LKW) خرید کر اسے کچن میں تبدیل کیا گیا۔ اس منصوبہ پر کام کرنے کی توفیق مکرم خلیل احمد مبشر صاحب، مکرم شکور صاحب، مکرم عطاءاللہ صاحب اور مکرم عدنان احمد صاحب کی ٹیم کے حصہ میں آئی جنہوں نے نہایت تندہی سے کام کیا۔

اس ٹرک میں درج ذیل اشیاء نصب کی گئیں۔

گیس کے 5 چولہے۔

33×2کلو کے گیس سلنڈر، ایک الماری۔

برتن دھلائی کی مشین۔

ایگزاسٹ فین (Abzugshaube)۔

12 دیگوں کے لئے اسٹینڈز۔

تین تین سو لیٹر کے دو واٹر ٹینک۔

نیز نکاسی آب کا مکمل نظام بھی تیار کیا گیا۔

بجلی کا مکمل انتظام جنریٹر سے چلانےکا انتظام کیا گیا۔

اس انتظام کے تحت بیک وقت ایک ہزار لوگوں کے لئے کھانا تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح ٹرک کو حسبِ ضرورت کہیں بھی لے جا کر کھانا تیار کرنے کا کام فوری شروع کیا جا سکتا ہے۔ اور انسانی ہمدردی کے مواقع پر جماعت احمدیہ جرمنی اپنی اوّلین ذمہ داری ادا کر سکتی ہے۔

حضرت خلیفۃالمسیح الخامس نے ازراہِ شفقت ہماری درخواست کو قبول فرماتے ہوئے اپنے حالیہ دَورہ جرمنی ستمبر اکتوبر 2023ء کے آخری روز اس موبائل کچن ٹرک جو بیت السبوح کے صحن میں موجود تھا، کے سامنے تشریف لا کر اس کے بابرکت اور نافع الناس ہونے کے لئے دعا کرائی جس میں سینکڑوں حاضر احباب کو بھی پیارے آقا کے ساتھ دعا میں شامل ہونے کی سعادت ملی، الحمدللہ ثم الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ اس کے مثبت اور بابرکت نتائج ظاہر فرمائے،آمین۔

(مکرم ملک ابرارالحق صاحب، سیکرٹری ضیافت جرمنی)

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش