اميگريشن سے متعلق اہم بل منظور

مؤرخہ 19 جنوري 2024ء کو جرمن پارليمان نے ايک ايسے بل کي منظوري دي ہے جس پر بحث تين بار ملتوي ہو چکي تھي۔ اس بل کي منظوري کے نتيجہ ميں غيرملکيوں کے ليے دُہري شہريت رکھنا ممکن ہو جائے گا۔ اب جرمن شہريت کے لئے درخواست کي کم از کم میعاد 8 سال سے 5سال کردي گئي ہے۔ اگر درخواست دہندہ جرمن زبان اور کام کي مہارت ميں غيرمعمولي صلاحيتوں کا حامل ہوا تو اس کے لئے مدّت تين سال بھي ممکن ہوگي۔ پارليمان کے 639 اراکين ميں سے382 نے بل کي منظوري کے حق ميں جبکہ234 نے مخالفت ميں ووٹ ديا۔ 23 اراکين غيرجانبدار رہے۔

اسرائيل کا دو رياستي حل مسترد کرنا ناقابل قبول

اقوام متحدہ کے سيکرٹري جنرل نے سلامتي کونسل کے اجلاس ميں کہا کہ غزہ کي پوري آبادي حاليہ تاريخ ميں بےپناہ تباہي کا سامنا کر رہي ہے۔ جنرل انتوينيو گوتريس کے مطابق فلسطينيوں کو دي جانے والي اجتماعي سزا کا کوئي جواز نہيں ديا جاسکتا۔ سيکرٹري جنرل نے ايک بار پھر انساني بنيادوں پر جنگ بندي کي اپيل کي اور کہا کہ جنگ کے ساتھ ساتھ ہيپاٹائٹس، پيچش اور ہيضے ايسي وبائي امراض بھي جنگ کے متاثرہ علاقوں ميں پھيل رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ دو رياستي حل کو مسترد کرنے کي اسرائيل کي ہٹ دھرمي کو برداشت نہيں کيا جاسکتا۔

سويڈن کي نيٹو ميں شموليت

سويڈن کي نيٹو ميں شموليت کا معاملہ گزشتہ ڈيڑھ سال سے التواء کا شکار تھا جس کي وجہ ترکيہ پارليمان سے منظوري کا نہ ملنا تھا۔ ترک صدر کے حامي اتحاديوں کو پارليمنٹ ميں اکثريت حاصل ہے جس کی بنا پر ووٹنگ ميں سويڈن کي شموليت کي منظوري ممکن ہوئي۔ 23 جنوري کو ہونے والي رائےشماري ميں 287 اراکين نے حق ميں جبکہ 55 نے سويڈن کي نيٹو ميں شموليت کي مخالفت ميں ووٹ ديا۔

کروڑوں مسلمانوں کی مسجد نبويؐ کي زيارت

مسجد نبويﷺ کي انتظاميہ کي جانب سے جاري کي گئي ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ 2023ء ميں 280 ملين زائرين نے مسجد نبويﷺ ميں حاضري دي اور روحاني ماحول سے مستفيد ہوئے۔ سعودی حکام کی جانب سے حرمین شریفین میں زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافے اور گنجائش بڑھانے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

ہنرمندوں کے لئے آسٹريليا ميں مواقع

آسٹريلوي حکومت نے سرمايہ کاروں کے لئے فراہم کردہ گولڈن ويزہ اسکيم کو ختم کرکے ہنر مندوں کو زيادہ ويزے دينے کي نئي پاليسي اپنانے کا اعلان کيا ہے۔ گولڈن ويزہ سکيم کے تحت غيرملکي سرمايہ کاروں کے آسٹريليا ميں رہنے کا حق اب ختم کرديا گيا ہے۔ اس اسکيم سے غيرتسلي بخش معاشي نتائج کي وجہ سے تنقيد بڑھتي جا رہي تھي۔

600 خواتين نوکريوں سے برطرف

اقوام متحدہ نے اپني ايک حاليہ رپورٹ ميں بتايا ہے کہ غربت زدہ افغانستان ميں 600 افغاني خواتين کو شرعي احکام کي خلاف ورزي کے الزام ميں نوکريوں سے برخاست کر ديا گيا ہے۔ افغانستان سے متعلق انساني حقوق کي 2023ء کي آخري سہ ماہي کي رپورٹ ميں اس کا انکشاف کيا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کی امر بالمعروف و نہی عن المنکر یا اخلاقیات کے نفاذ سے متعلق وزارت نے خواتین کے لئے ملازمت یا سروسز تک رسائی میں اس لیے رکاوٹیں ڈالیں کہ وہ شادی شدہ نہیں تھیں یا ان کے ساتھ کوئی مرد سر پرست نہیں تھا۔

جرمني ميں ٹرين ڈرائيوروں کي طويل ہڑتال

جرمني کي معروف ريل کمپني Deutsche Bahn کے ٹرين ڈرائيوروں نے 24 جنوري سے 29 جنوري کي شام تک طويل ترين ہڑتال کی جس کا اعلان جرمن ٹرين ڈرائيورز کي يونين جي ڈي ايل نے کيا۔ ہڑتال سے جرمن معيشت کو اندازاً ايک ارب يورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ڈرائيوروں کے مطالبات ميں تنخواہوں ميں اضافہ کرنا اور ڈيوٹي کے اوقات ميں کمي کرنا شامل تھا۔ اس ہڑتال سے ايک دن قبل مال بردار ٹرينوں کي بھي ہڑتال شروع ہوچکي تھی۔

 (منور علی شاہد)

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ فروری 2024ء صفحہ 44)

متعلقہ مضمون

  • ایک احمدی خاتون صحافی کی عدالتی کامیابی

  • ملکی و عالمی خبریں

  • عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان کے احمدیوں کی قربانیاں

  • ملکی و عالمی خبریں