‘‘مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعض نادان آدمی جو اپنے تئیں میری جماعت کی طرف منسوب کرتے ہیں، حضرت امام حسینکی نسبت یہ کلمات منہ پر لاتے ہیں کہ نعوذباللہ حسینؓ بوجہ اس کے کہ اُس نے خلیفہ وقت یعنی یزید سے بیعت نہیں کی باغی تھا اور یزید حق پر تھا۔ لَعْنَتُ اللہِ عَلَی الْکَاذِبِیْنَ۔ مجھے امید نہیں کہ میری جماعت کے کسی راستباز کے مُنہ سے ایسے خبیث الفاظ نکلے ہوں… بہرحال مَیں اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید ایک ناپاک طبع دُنیا کا کیڑا اور ظالم تھا اور جن معنوں کی رو سے کسی کو مؤمن کہا جاتا ہے وہ معنے اس میں موجودنہ تھے۔ مؤمن بننا کوئی امرِ سہل نہیں ہے’’۔

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ374 اشتہار نمبر 272 ایڈیشن 2019ء قادیان)

متعلقہ مضمون

  • زیارت صالحین کے لئے سفر کرنا

  • سب اپنے مدار پر رواں دواں ہیں

  • جب میری مدد تمہیں پہنچے گی

  • قال المسیح الموعود علیہ السلام