(مکرم مبارک احمد تنویر صاحب، سیکرٹری تصنیف و اشاعت جرمنی)

اللہ تعاليٰ کے فضل سے سيّدنا حضرت اميرالمومنين خليفةالمسيح الخامس کي زيرِنگراني و ہدايات جماعت احمديہ جرمني کو سيّدنا حضرت مسيح موعود کي تصنيف فرمودہ کتب کا جرمن زبان ميں ترجمہ مکمل کرنے کي توفيق اور سعادت ملي ہے، اس طرح سے جرمن زبان کو تمام ديگر زبانوں پر اوّليت حاصل ہوگئي ہے، الحمدللہ اِن کتب کے ترجمہ کا آغاز مکرم شيخ ناصر احمد صاحب مربي سلسلہ سوئٹزرلينڈ نے’’اسلامي اصول کي فلاسفي‘‘ سے کيا تھا اور 21 جون 1951ء تک اردو سے جرمن ترجمہ مکمل ہوچکا تھا جو ابتدائي طور پر قسطوں کي شکل ميں ماہوار جرمن رسالہ Der Islam کي زينت بنا تھا۔ اس کے بعد مندرجہ ذيل کتب کے انگريزي سےجرمن ميں تراجم ہوئے:

1970ء:’’چشمہ مسيحي‘‘: مکرمہ ماريہ مجيد صاحبہ

1975ء:’’ايک غلطي کا ازالہ‘‘مکرم ہدايت اللہ ہيوبش صاحب و مکرم طارق گڈٹ صاحب

1987ء: ’’گناہ سے نجات‘‘ مکرمہ ماريہ مجيد صاحبہ

1988ء: ’’مسيح ہندوستان ميں‘‘ مکرم ہدايت اللہ ہيوبش صاحب

1994ء: ’’فتحِ اسلام‘‘مکرم طارق گڈٹ صاحب

1995ء: ’’تذکرة‘‘مکرمہ فريدہ ثروت صاحبہ و مکرمہ خديجہ نذير صاحبہ

2002ء: ’’الوصيت‘‘مکرمہ ڈاکٹرساجدہ شاہد صاحبہ

ديگرتمام کتب کے تراجم اللہ تعاليٰ کے فضل سے خلافتِ خامسہ کے بابرکت دَور ميں ہوئے۔سيّدنا حضرت خليفةالمسيح الخامس نےمجلس عاملہ جرمني کي ميٹنگ منعقدہ 4 ستمبر 2005ء ہمبرگ ميں اس اہم کام کي طرف توجہ دلائي تو اس کي تعميل ميں نئے عزم سے کام کا آغاز کيا گيا۔ کام کي مشکلات اور نزاکت کے پيشِ نظر خاکسار حضورانور کي خدمت ميں مسلسل رہنمائي اور دعا کے لئے لکھتا رہا۔ 15 دسمبر 2012ء کو ايک موقع پر حضورانور کي خدمت ميں عرض کيا کہ ميري يہ دلي خواہش ہے کہ اللہ تعاليٰ روحاني خزائن کا ترجمہ سب سے پہلے مکمل کرنے کي جماعت جرمني کو توفيق دے اور اس کے لئے دعا کي عاجزانہ درخواست ہے۔

جماعت احمديہ جرمني کي مجلس شوريٰ 2014ء ميں صدسالہ جوبلي 2023ء کےلئے جو اہداف مقرر کئے گئے، ان ميں شعبہ تصنيف کے ذمہ روحاني خزائن کا مکمل جرمن ترجمہ بھي شامل تھا۔اس ٹارگٹ کے ملنےپر حضورانور کي دعاؤں کے سايہ تلے کام ميں تيزي لائي گئي جس کے نتيجہ ميں الحمدللہ منزل قريب آنے لگي۔ پھر حضورانور نے اس مقصد کے لئے مارچ 2016ء ميں ايک کميٹي بنا دي جس ميں مکرم نبيل احمد شاد صاحب مربي سلسلہ، مکرم حسنات احمد صاحب واقفِ زندگي، مکرم طارق عرفان ہيوبش صاحب اور خاکسار مبارک احمد تنوير کو شامل فرمايا۔ علاوہ ازيں حضورانور نے ازراہِ شفقت مندرجہ ذيل تين مربيان سلسلہ کي تقرري بھي شعبہ تصنيف ميں فرما دي: مکرم نبيل احمد شاد صاحب، مکرم سفيرالرحمٰن ناصر صاحب اورمکرم محمد مصور گوندل صاحب۔

چنانچہ حضورانور کي دعاؤں اور خاص توجہ سےامسال اللہ تعاليٰ نے يہ کام مکمل کرنے کي توفيق عطا فرما دي،الحمدللہ عليٰ ذلک۔ حضرت مسيح موعودؑ کے اس قلمي جہاد کو جرمن زبان ميں ڈھالنے کي جن احباب و خواتين کو سعادت ملي ان کے اسماء بغرض دعا درج ہيں:

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش