مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ ریجن Rheinland-Pfalz کا یک روزہ اجتماع مورخہ 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ بمقام Kaiserslautern منعقد ہوا۔ جس میں ریجن کی 17 مجالس کے 690 خدام و اطفال کے علاوہ مہمانوں میں مکرم ڈاکٹر وجاحت احمد وڑائچ وائس چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ جرمنی، مکرم مشہود احمد صاحب معاون صدر، مکرم اسامہ احمد صاحب نائب معتمد خدام الاحمدیہ جرمنی و مربی سلسلہ، مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ، مکرم محمدظفراللہ صاحب مربی سلسلہ، مکرم انصر احمد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم مصور شمس صاحب مربی سلسلہ شامل تھے۔ اجتماع کا آغاز نماز تہجد و فجر سے ہوا۔ ناشتے کے بعد آٹھ بجے خدام کے ورزشی اور اطفال کے علمی مقابلہ جات شروع ہوئے جو ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے۔ بارہ بجے پرچم کشائی کی تقریب میں مکرم محمد اطہر زبیر صاحب چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ جرمنی نے جرمنی کا قومی پرچم لہرایا اور دعا کروائی۔ جبکہ ریجنل قائد مکرم انیس احمد صاحب نے لوائے مجلس خدام الاحمدیہ لہرایا جس کے بعد افتتاحی تقریب مکرم چیئرمین صاحب ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی زیر صدارت شروع ہوئی۔
تلاوتِ قرآنِ کریم مع اردو ترجمہ کی سعادت مکرم حافظ ولیداحمد بابرصاحب قائدمجلس Frankenthal کے حصہ میں آئی جبکہ جرمن ترجمہ مکرم مبرور ناصر صاحب نے پڑھا۔ بعد ازاں مجلس خدام الاحمدیہ کا عہد دُہرایا گیا۔ اس کے بعد مکرم مصباح الرحمٰن صاحب نے نظم پیش کی۔
صدر اجلاس نے تقریر میں تربیت اور بھائی چارے سے متعلق حضرت خلیفۃالمسیح الخامس کے ارشادات اور واقعات بیان کیےنیز خدام و اطفال کو ان پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد خدام کے علمی اور اطفال کے ورزشی مقابلوں کا آغاز ہوا۔ نمازوں اور کھانے کے بعد علمی و ورزشی فائنل مقابلے ہوئے جو شام ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے۔
اختتامی تقریب مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی زیرِصدارت شام ساڑھے سات بجے شروع ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت، عہد اور نظم سے ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مکرم حافظ فیض صاحب مع اردو ترجمہ جبکہ جرمن ترجمہ مکرم مبارز ندیم صاحب نے پیش کیا۔ نظم مکرم فیضان ثاقب صاحب نے پڑھی۔
مکرم سیّد البار احمد صاحب ناظم اعلیٰ اجتماع نے رپورٹ پیش کی جس کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے خدام و اطفال کو نصائح کیں اور علمی و ورزشی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ شام ساڑھے آٹھ بجے دعا کے ساتھ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا، الحمدللہ۔ اجتماع میں شہدائے احمدیت کی ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
(رپورٹ: مظفر احمد طاہر۔ نائب ناظم اعلیٰ اجتماع)

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش