تعارف حفظ القرآن کلاس جرمني

حفظ القرآن کلاس جرمني کا آغاز 2017ء ميں ہوا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت 67 طلباء تقريباً 60 اساتذہ کي مدد سے قرآن کريم حفظ کرنے کي سعادت پارہے ہيں۔ متعدد مربيان سلسلہ اور حفاظ کرام بطور استاد خدمت کي توفيق پا رہے ہيں۔ علاوہ ازیں انتظاميہ حفظ القرآن کلاس کے ممبران کي تعداد 12 ہے۔
حفظ القرآن کلاس جرمني ميں بچے اپني اسکول کي تعليم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کي توفيق پارہے ہيں جن کے لئے پانچ سال کا ہدف رکھاگيا ہے۔ امسال حفظ القرآن کلاس کے سالانہ امتحانات مؤرخہ 30 جولائي تا 02 اگست 2022ء بمقام جامعہ احمديہ جرمني منعقد کئے گئے۔ کل 51 طلباء شامل ہوئے بعض سے آن لائن بھی امتحان لیا گیا۔ اس دوران انتظامیہ کے 11 ممبران کے علاوہ 15 معاونين نےبھي خدمت کي توفيق پائي۔
مؤرخہ 30 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعليم القرآن و وقفِ عارضي جماعت جرمني کي سالانہ تقريب تقسيم انعامات ميں بہترين کارکردگي دکھانے والے بچوں کو انعامات و اسناد دي گئيں۔
ان تمام انتظامات کو احسن طور پر کرنے کے لئے لوکل امارت Riedstadt کے احبابِ جماعت خصوصاً صدر صاحب حلقہ Godelau Nord اور ان کي ٹيم نے بہت اخلاص سے خدمت کي توفيق پائي۔ اس طرح مکرم پرنسپل صاحب جامعہ احمديہ جرمني کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے جملہ انتظامات کے لئے ہماری مدد فرمائی، جزاہم اللہ تعاليٰ احسن الجزاء۔ (لئيق احمد۔انچارج حفظ القرآن کلاس جرمني)

 

اعلان داخلہ حفظ القرآن کلاس جرمنی

اگست 2023ء میں آنے والی نئی کلاس کے داخلہ جات فروری 2023ء میں ہوں گے۔ اس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 ہے۔ رجسٹریشن مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
https://taleem-ul-quran.de/quran/hifz-ul-quran-klassen/
داخلہ کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں۔
بچے کی عمر کم از کم 8سال اور زیادہ سے زیادہ 11 سال ہو۔ قرآن مجید کا دور کم از کم ایک دفعہ مکمل کرلیا ہو۔
تلفظ، ادائیگی اور لحن درست ہو۔ عمومی صحت اچھی ہو
حفظ القرآن کلاس جرمنی میں مقررہ داخلہ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری شرط ہے۔

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • ہدایات برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2024ء