حضرت مسیح موعود کی بعثت کے ساتھ یُعَلِّمُھُمُ الْکِتابَ کا ایک ایسا نیا دَور شروع ہوا جس نے قرآنی علوم و معرفت کا ایک دریا بہا دیا۔ حضور کے بعد آپؑ کے خلفاء نے قرآن کی خدمت اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ خصوصاً حضرت مصلح موعود نے دن رات ایک کرکے خدمتِ قرآن کی۔ درسوں اور خطبات کے علاوہ آپؓ نےتفسیرکبیر، تفسیرصغیر، دیباچہ تفسیرالقرآن، فائیو والیم کمنٹری جیسے شہ پارے رقم فرمائے۔ آپ کو قرآن کریم اور تفسیر قرآن سے ایسا غیرمعمولی عشق تھا کہ آپ نے تمام عمر خدمتِ قرآن میں وقف کرنے کے ساتھ یہ دعا بھی کی
پانی کر دے علوم قرآں کو
گاؤں گاؤں میں ایک رازیؒ بخش
آپؓ کی یہ دعا ایسے عجیب رنگ میں یوں قبول ہوئی کہ ساری دنیا میں قرآن کریم کے درس اور کلاسز کا ایک چشمۂ رواں جاری و ساری ہے۔زیرِنظر رپورٹ میں جرمنی کے طول و عرض میں منعقد ہونے والی قرآن کلاسز کا مختصر جائزہ پیش ہے۔
تعلیم القرآن کلاسز
204 جماعتوں اور 11 لوکل امارات میں مربیان سلسلہ قرآن کلاسز میں قرآنی تلفّظ، ترجم اور تفسیر پڑھاتے ہیں۔
معلّمین کورسز
اس وقت متعدّدمعلّمین کورسز جاری ہیں جن کے کوائف درج ذیل ہیں:
1۔ ترجمۃالقرآن (اردو و جرمن): 25 معلّمین
2۔ ترتیل القرآن کورس جرمن: 19 معلّمین
3۔ ترتیل القرآن کورس(اطفال)
25 احزاب میں تقسیم 250 سےزائد اطفال
حفظ القرآن کلاس
62 طلباء 58 اساتذہ کی نگرانی میں قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت پا رہے ہیں۔
حفظ القرآن کلاس ثانی
14 طلباء اور 14 اساتذہ سینئر طلبہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
(شعبہ تعلیم القرآن و وقفِ عارضی جرمنی)

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش