(مرتبّہ: مکرم زاہد ندیم بھٹی صاحب۔ بائیو ٹیکنالوجیسٹ)

ڈی مینشیا کے خلاف تاریخی کامیابی
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ Alzheimer یا بالفاظ دیگر بوڑھوں میں ہوش و ہواس کھو بیٹھنے کی بیماری کے خلاف جنگ میں انہیں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
سائنسدانوں کے اس یقین کی وجہ Donanemab  نامی ایک دوا ہے۔ تجرباتی مراحل میں یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا دماغ کے خلیات کے انحطاط کو 1/3 تک کم یا سست کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ خلیوں کا یہ انحطاط ہی دراصل مریض کی یادداشت کو بالکل ختم کر دیتا ہے۔ تجربات سے ثابت ہوا کہ اس دوا کے استعمال سے مریض اپنا کھانا خود پکانے اور اپنا پسندیدہ مشغلہ جاری رکھنے جیسے روزمرہ کے کاموں کے قابل بن سکا جو بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے1۔

چندریان تھری
14 جولائی 2023ء کی دوپہر اربوں لوگوں کے خواب اور ایک چاند گاڑی (Rover) کے ساتھ انڈیا کے چاند کے سفر کا کامیابی سے آغاز ہوگیا ہے۔ انڈیا نے اپنے راکٹ سے چاند پر لینڈر اتارنے والے چندریان تھری سیٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مطلوبہ مدار میں بھیج دیا ہے۔
چندریان 3 کو جمعہ کی دوپہر مقامی وقت کے مطابق 2.35 منٹ پر آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔ یہ خلائی گاڑی پانچ اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہو گی اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اسرو کے سائنسدانوں کے حوالے سے کہا ہے کہ لینڈر ماڈیول چاند کے جنوبی قطب پر23 یا 24 اگست کو اترسکتا ہے۔ اگر یہ روور کامیابی سے چاند کے جنوبی قطب تک پہنچ گیا تو انڈیا دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو اس جگہ پہنچنے میں کامیاب ہوگا2۔

کورونا کی تشخیص اب جدید مشین سے
سائنسدانوں نے ایک ایسی حیرت انگیز مشین ایجاد کرلی ہے جو کسی کمرے کی ہوا میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی کمرے میں داخل ہوں ، جہاں یہ مشین نصب کی گئی ہو تو یہ فوری طور پر مہمان اور میزبان کو مطلع کر سکتی ہے کہ کمرے میں پہلے سے کورونا وائرس کے جرثومے موجود ہیں یا آنے والا اپنے ساتھ یہ جراثیم تو لے کر نہیں آیا۔ اس مشین کا سائز ایک نارمل ٹوسٹر جتنا ہے اور اس کے نتائج PCR کے ٹیسٹ جیسے قابل بھروسہ ہیں۔ البتہ یہ مشین PCR ٹیسٹ سے کہیں جلد بلکہ فوری نتائج مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے3۔

 

سیاہ کشمش یا بلیک کرنٹ
بلیک کرنٹ یا سیاہ کشمش وہ پھل ہے جو نہ صرف برطانیہ میں بڑی تعداد میں اُگایا جاتا ہے بلکہ انڈیا اور پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلیک کرنٹ میں مالٹے سے چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے جبکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ تحقیق سے ایسے شواہد ملے ہیں کہ یہ پھل بلڈ پریشر اور دماغی امراض کے ساتھ ساتھ مردوں کی جنسی صحت کے لیے بھی مفید ہے4۔

 

1- https://www.bbc.com/news/health-66221116
2- https://www.bbc.com/urdu/articles/ckvydgee8d3o
3- https://www.sciencenews.org/article/new-device-detect-coronavirus-air
4۔ https://www.bbc.com/urdu/articles/c4n02p61kz2o

متعلقہ مضمون

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی