سیّدنا حضرت مسیح موعود  کے مقاصد میں سے ایک عظیم مقصد احباب جماعت کے علم و معرفت میں اضافہ اور ترقی بھی بیان فرمایا ہے۔ اس ضمن میں آپ نے فرمایا تھا :
اس جلسہ میں ایسے حقائق اور معارف سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کے لیے ضروری ہیں۔ (روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 276)
حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں ہر جلسہ سالانہ کے موقع پر علمائے سلسلہ دئیے گئے عناوین پر تحقیق کرکے بڑی محنت سے تقاریر تیار کرتے ہیں۔ امسال 47 ویں جلسہ سالانہ جرمنی یکم تا 3 ستمبر 2023ء کے موقع پر حسبِ ذیل عناوین پر علمائے سلسلہ کی تقاریر ہوں گی، ان شاءاللہ۔
عنوان بزبان مقرر

تقاریر سننے کی اہمیت کے بارہ میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس فرماتے ہیں:
ہر تقریر کو سنیں۔ یہ نہ دیکھیں کہ مقرر اچھا ہے، اس کی تقریر سننی ہے کس کی نہیں سننی۔ ہر تقریر جلسہ میں بیٹھ کے سننی چاہیے اور پورے اخلاص اور توجہ سے سننی چاہیے اور یہ اخلاص تبھی حاصل ہوگا جب اللہ تعالیٰ کی رضا کی تڑپ ہے۔ اور جب یہ تڑپ ہوگی تو یہی وہ حالت ہے جب ہماری حالتیں سنور سکتی ہیں۔ ہماری نسلوں کو بھی سنوار سکتی ہیں اور ان کو صحیح رستوں پر ڈال سکتی ہیں۔(الفضل انٹرنیشنل 27 اگست 2021ء صفحہ 8)
احباب جماعت سے درخواست ہے کہ ان تقاریر سے مستفیض ہوکرسیّدنا حضرت مسیح موعود کی دعاؤں کے وارث بنیں۔
(صداقت احمد، مبلغ سلسلہ و افسر جلسہ گاہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

  • اعلان برائےداخلہ جامعہ احمدیہ جرمنی

  • اعلان برائےداخلہ جامعہ احمدیہ جرمنی

  • چند اہم تقرریاں

  • اسائلم کے متعلق رہنمائی