طلبا و اساتذہ کا دورہ مسجد بیت الحمد

29 اپریل 2024ء کو قریبی پرائمری سکول کے 35 بچے اور دو سکول ٹیچر مسجد حمد Wittlich آئے جنہیں اسلام اور احمدیت کا تعارف کروایا گیا۔ بچوں کو نمازوں کے اسماء، اوقات اور اذان کے طریق کار سے آگاہ کیا گیا۔ حضرت مسیح موعود اور خلفاءکرام کا تعارف بھی کروایا گیا۔ بعدازاں وٹلش جماعت کی کاوشوں کی ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ آخر میں سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ مہمانوں نے مسجد کے اس دَورہ پر خوشی کا اظہار کیا۔

جلسہ ہائے یوم خلافت Idar-Oberstein

جماعت Idar oberstein کو مورخہ 20 مئی بروز سوموار اپنا پہلا جلسہ یوم خلافت زیرِصدارت مکرم ناصر احمد خان صاحب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کی پہلی تقریر جرمن زبان میں تھی جس میں مکرم سمیع اللہ خان صاحب نے اس زمانہ میں خلافت کی ضرورت و اہمیت کو بیان کیا۔ اس کے بعد دوسری تقریر مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ نے ‘‘خلافت اور جماعت کے باہمی پیار کے تعلق” کے موضوع پر کی۔ اس کے بعد کوئز ہوا، جس میں خاص طور پر خدام اور اطفال سے خلافت کے موضوع پر سوالات کئے گے۔ اختتامی دعا کے بعد کھانا تناول کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری 78 رہی۔

Rhein-Hunsrück

جماعت Rhein-Hunsrück میں 25 مئی بروز ہفتہ مکرم عباس محمود صاحب کی زیر صدارت جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم، اُردو اور جرمن ترجمہ کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد مکرم مولود احمد صاحب نے خلافت کے بارہ میں جرمن زبان میں اور مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب نے خلافت اور جماعت کے باہمی پیار کے تعلق کے موضوع پر اردو زبان میں تقریر کی۔ اس کے بعد کوئز ہوا جس میں خدام و اطفال سے خلافت کےموضوع پرمکرم فراست احمد صاحب نےسوالات کئے۔ جلسہ کے آخر میں دعا ہوئی جس کے بعد کھانا تناول کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری 46 رہی۔

Wittlich

26 مئی 2024ء بروز اتوار مسجد حمدوٹلش میں جلسہ یوم خلافت مکرم طاہر احمد ظفر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغازتلاوت قرآنِ کریم، اُردواورجرمن ترجمہ سے ہوا۔ جلسہ کی پہلی تقریر مکرم اعجاز احمد ظفرصاحب نے خلافت کی ضرورت اور اہمیت پر جرمن زبان میں کی اور اس کا اردو ترجمہ مکرم طاہر احمد ظفر صاحب نے کیا۔ اس کے بعدمکرم جاوید اقبال ناصرصاحب مربی سلسلہ نے “خلافت اور جماعت کے باہمی پیارکے تعلق”کے موضوع پراردو میں تقریر کی جس کا جرمن ترجمہ مکرم عمران احمد ظفر صاحب نے کیا۔ اس کے بعد کوئز ہوا، جس میں خدام و اطفال سے خلافت کےموضوع پر سوالات جرمن اور اُردو زبان میں کیے گئے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا جس کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری 55 رہی۔

Idar-oberstein میں وقارِعمل

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو مختلف آفات و مصائب میں خدمت خلق کا موقع ملتا ہے۔ اسی سلسلہ میں صوبہ Rheinland-Pfalz میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد 22 مئی کو ایک گاؤں Kirn میں جماعت Idar-Oberstein کے دس خدام اور دو انصار کو وقارِعمل کرنے کا موقع ملا۔ اسی طرح لوگوں کا سامان گھروں سے نکالنے میں خاص طور پر مدد فراہم کی گئی۔ اس عمل کومقامی انتظامیہ اور افرادنے سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ اس گاؤں میں احباب جماعت کے بھی چند گھر ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ تمام محفوظ رہے۔

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ جولائی 2024ء صفحہ 40)

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • ہدایات برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2024ء