شجر کاری مہم

مجلس انصار اللہ جرمنی ہر سال بڑی کامیابی کے ساتھ جرمنی کے مختلف شہروں میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم کے تحت درخت لگاتی ہے۔ مارچ کے مہینہ میں مجالس Bad Schwalbach, Gründau, Neuss, Harburg, Renningen, Hannover Nord نے شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔ ان تقاریب میں لارڈ مئیرز اور جرمن احباب نے بھی شرکت کرتے ہوئے جماعت کی اس کاوش کو سراہا۔ ان تمام تقریبات کی تشہیر مقامی میڈیا اور سوشل میڈیاپر بھی باقاعدگی کے ساتھ کی جاتی رہی جس کی بدولت جماعت کا پیغام سینکڑوں افراد تک پہنچا۔

Dreck weg Tag

جرمن حکومت ہر سال مارچ کے مہینہ میں صفائی کا دن مناتی ہے جسے Dreck weg Tag کہا جاتا ہے۔ اس دن مجلس انصاراللہ جرمنی بھی مختلف شہروں میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس پروگرام میں حصہ لیتی ہے۔ اس سلسلہ میں ماہ مارچ میں مجالس Mainz, Heidelberg, Kassel, Reutlingen Frankfurt City نے اپنے اپنے علاقہ میں صفائی کا پروگرام بنایا جس میں 60 انصار نے حصہ لیا۔

احمدیہ لنگر

مجلس انصاراللہ جرمنی کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی کامیابی کے ساتھ احمدیہ موبائل لنگر کا اہتمام کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اس سلسلہ میں علاقہ ناصرباغ کے انصار نے4 مارچ کو Frankfurt, Mِrfelden Walldorf , Neu Isenburg اور Dreieich کی مجالس کے انصار کےساتھ مل کر 48بےگھر افراد کو کھانا کھلایا۔اسی طرح ماہ مارچ کے دوران مجالس Mِrfelden West ,Subhan Moschee, Rِdelheim, Essen, München, Neuwied, Kassel نے موبائل لنگر کا اہتمام کرتے ہوئے 370 سے زائد افراد کو کھانا کھلایا۔

تبلیغی سرگرمیاں

مورخہ30 مارچ کو فرانکفرٹ کے انصار نے Frankfurt شہر کے مصروف ترین بازار Zeil میں تبلیغی سٹال لگایا۔ سٹال پر بڑے پوسٹرز لگائے گئے جن پر اسلامی امن کی تعلیمات، فلسطین کے مظلومین اور فوری جنگ بند ی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال بھی کیا گیا اور TV پر حضورِانور کے پیغامات بھی چلائے گئے۔ اس موقع پر جماعت کی طرف سے تیار کردہ سٹیکرز جن پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے پیغامات درج تھے سینکڑوں افراد میں تقسیم کئے گئے اور جرمن احباب نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا۔ اس پروگرام میں35 انصار نے خدمت کی توفیق پائی۔ یہ تبلیغی سٹال 200 مربع میٹر سے زائد جگہ پر لگایا گیا اور انتظامیہ نے کھلے دل سے اس قسم کے امن کے پروگرام کے لیے اجازت دی۔ اسی طرح مارچ کے مہینہ میں مجالس Heppenheim, München, Augsburg, Bِblingen, Osnabrück کے انصار کوبھی تبلیغی سٹال لگانے کو توفیق ملی۔

مختلف شہر وں میں واقع چھوٹی اور بڑی لائبریریوں میں جماعتی کتب رکھوانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس سلسلہ میں مجالس Montabuer, Mainz Süd, Bonn, Wittlich نے لائبریریوں میں کتب رکھوائیں۔

تربیت سیمینار

مجلس انصاراللہ جرمنی کو ماہ مارچ میں رمضان المبارک کے دوران شعبہ تربیت کے تحت جرمنی کے تمام 18 علاقہ جات میں آن لائن تربیتی سیمینارز کرنے کی توفیق ملی۔ ان سیمینارز کا موضوع منصبِ خلافت اور انصاراللہ کی ذمہ داریاں تھا۔ مربیانِ سلسلہ محترم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج ،محترم فاتح احمد ناصر صاحب، محترم مبارک احمد تنویر صاحب اور محترم شمس اقبال صاحب نے ان سیمینارز میں خطابات فرمائے۔ ان سیمینارز میں 2235 انصار شامل ہوئے۔

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ مئی 2024ء صفحہ 47)

متعلقہ مضمون

  • جلسہ گاہ میں ایک تعارفی پروگرام

  • پہلا جلسہ سالانہ جرمنی

  • جماعتِ احمدیہ جرمنی کے ایک جفا کش دیرینہ خادم

  • جماعتی سرگرمیاں