سال نَو کے آغاز پر پروگرام

مجلس انصاراللہ جرمنی کو نئے سال کے آغاز پر مورخہ یکم جنوری کو خصوصی پروگرامز جن میں باجماعت نمازِتہجد و فجر، درس القرآن اور انفرادی تلاوت قرآن ِمجید، دعائیہ خطوط بخدمت حضورِانور، اجتماعی وقارِعمل اور صدقہ کی ادائیگی شامل تھے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تمام 293 مجالس میں سے 284 مجالس میں یہ پروگرامز اجتماعی طور پر جبکہ 9 مجالس میں انصار بھائیوں نے انفرادی طور پر ان پروگرامز میں حصہ لیا۔ اجتماعی پروگرامز میں 3675 انصار شامل ہوئے۔

احمدیہ موبائل لنگر

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ جرمنی کامیابی سے احمدیہ موبائل لنگر کا اہتمام کرتے ہوئے بےگھر افراد کو کھانا مہیا کر رہی ہے۔ صوبہ بائرن کے دو بڑے شہروں میونح اور نیورنبرگ میں مؤرخہ 20 اور21 جنوری 2024ء کو ایک مقامی ادارہ Münchner Freiheit کے ساتھ مل کر 325 سے زائد افراد کو کھانا مہیا کرنے کی توفیق ملی۔ بعدازاں 27 اور 28 جنوری کو بالترتیب Würzburg اور Hof میں 135 سے زائد بےگھر افراد کو کھانا مہیا کیا گیا۔ ماہ جنوری 2024ء کے آخری عشرہ میں مجلس انصاراللہ جرمنی کو 460 سے زائد بےگھر افراد کو کھانا مہیا کرنے کی توفیق ملی۔ مقامی میڈیا میں بھی ان پروگرامز کی خبر دی گئی جس کی بدولت جماعت کا پیغام بہت سے جرمن احباب تک پہنچا۔

شجرکاری مہم

شجرکاری مہم کے تحت مجلس انصاراللہ ڈیٹسن باخ کو مؤرخہ 14 دسمبر2023ء کو پودا لگانے کی توفیق ملی۔ جس میں شہر کے لارڈ مئیر Mr.Dr. Dieter Lang اور دیگر 11 جرمن مہمان بھی شامل ہوئے۔

مؤرخہ 21 دسمبر 2023ء کو مجلس Nidda نے انتظامیہ کےساتھ مل کر پودا لگایا جس میں شہر کے لارڈمئیر Mr.Thorsten Eberhard بطور مہمانِ خصوصی شامل تھے۔ دیگر 18 جرمن مہمان بھی شامل ہوئے۔

سال 2024ء کی شجرکاری کی پہلی تقریب مؤرخہ 10 جنوری کو جرمنی کے شہر Gelnhausen میں منعقد ہوئی جس میں شہر کے لارڈ میئر Gerald Helfrich کے ساتھ شہری انتظامیہ مزید دو نمائندگان موجود تھے۔ ان کے علاوہ 7 جرمن مہمان اور 11 مقامی انصار و خدام شامل ہوئے۔ اس موقعہ پر اخبار کا نمائندہ موجود تھا۔ یہ خبر مقامی اخبار میں شائع بھی ہوئی۔

مجلس انصاراللہ Dresden نے مورخہ 31 جنوری 2024ء کو اپنے شہر میں پودا لگایاجس میں شہری انتظامیہ کی طرف سے Mrs.Kristina Winkler شامل ہوئیں جو محکمہIntegration و غیرملکی افراد کی انچارج ہیں۔ ان کے ساتھ مزید 3 جرمن مہمان بھی شامل ہوئے۔

دیگر پروگرام

مجلس انصاراللہ جرمنی کو ماہ جنوری 2024ء میں انصاراللہ کے نئے سال کے آغاز پر جرمنی کے علاقہ جات

Westfalen,Nordrhein, Hessen Süd West, Hessen Taunus, Hessen West

میں زعماء مجالس کے ساتھ میٹنگ اور مجلس انصاراللہ میں نئے شامل ہونے والے انصار کے ساتھ خوش آمدید پروگرام کرنے کی توفیق ملی۔ ان میٹنگز میں صدر انصاراللہ، نائب صدران، نائب صدر صف دوم اور دیگر نیشنل عاملہ ممبران بھی شامل ہوئے اور زعماء مجالس کو مجلس انصاراللہ جرمنی کے سالانہ پروگرامز سے آگاہ کیا اور ان پر عمل درآمد کے حوالہ سے عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

ان پروگرامز میں زعماء میٹنگز کے بعد انصاراللہ کی تنظیم میں نئے شامل ہونے والے انصار بھائیوں کے ساتھ Welcome Programme بھی منعقد ہوئے۔ ان پروگرامز میں 61 نئے انصار شامل ہوئے۔ اس موقع پر نائب صدر صاحب صف دوم نے نئے انصار کو تنظیم کے قیام، نظام اور سالانہ پروگرام کے متعلق تفصیل سے بتایا۔

(رپورٹس: مکرم میاں عمر عزیز صاحب، ایڈیشنل قائد عمومی مجلس انصاراللہ جرمنی)

(اخبار احمدیہ جرمنی، شمارہ مارچ 2024ء صفحہ 46)

متعلقہ مضمون

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • جلسہ گاہ میں ایک تعارفی پروگرام

  • پہلا جلسہ سالانہ جرمنی

  • جماعتِ احمدیہ جرمنی کے ایک جفا کش دیرینہ خادم