مورخہ 30 مئی 2022ء کی شام بیت السبوح فرانکفرٹ میں کارکنانِ جماعت کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مستقل کارکنان و مربیانِ سلسلہ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب کا آغاز حسبِ روایت سلسلہ تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ مکرم حافظ لقمان احمدصاحب مربی سلسلہ نے تقریب کی مناسبت سے آیات کی تلاوت اور اردو و جرمن ترجمہ پیش کرنے کی سعادت پائی جبکہ مکرم عمران قمر صاحب کارکن شعبہ وصیّت نے نظم پیش کی۔ بعدازاں مکرم سجیل ملک صاحب مربی سلسلہ نے نظم کا ترجمہ پیش کیا۔
بعدازاں مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج جرمنی نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مسیح موعودؑ کا یہ الہام کہ غَرَسْتُ لَکَ بِیَدِیْ رَحْمَتِیْ وَقُدْرَتِیْ سے صاف ظاہر ہے کہ یہ جماعت خداتعالیٰ کا لگایا ہوا پودا ہے اور ہمیں اس پودے کی حفاظت کرنی ہے۔ دوسروں کے لئے پیار اور محبّت اپنے دلوں میں پیدا کرنی ہے۔اور اسی مقصد کے لئے جماعت احمدیہ جرمنی کی بنیاد رکھی گئی اور اسی مقصد کی تکمیل کے لئے ہم یہاں کام کر رہے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ خدمت کی نیّت سے کام کریں۔ اُجرت تو ہمیں ہمارے کام کی ملنی ہی ہے لیکن اگر ساتھ خدمت کی نیّت ہوگی تو ہم کام کےساتھ ثواب بھی حاصل کر رہے ہوں گے۔ ہمیں اپنی نمازوں اور اخلاق کی بھی حفاظت کرنی ہے تاکہ مرکز میں آنے والے احمدی یہاں آ کر خوشی اور اطمینان محسوس کریں۔
اس کے بعد مکرم سعادت احمد صاحب واقفِ زندگی و سیکرٹری شعبہ وقفِ نو جرمنی اور مکرم باصر احمد گوندل صاحب واقفِ زندگی شعبہ سمعی وبصری جرمنی نے جماعتی خدمت کے نتیجہ میں ہونے والے الٰہی افضال کا ذکر کیا۔
مکرم احسن فہیم صاحب مربی سلسلہ و نیشنل سیکرٹری شعبہ سمعی و بصری نے کارکنان کے درمیان مقابلہ کوئز کروایا اور جیتنے والے افرادمیں انعامات تقسیم کئے۔ بعدازاں مکرم جری اللہ خاں صاحب مربی سلسلہ و انچارج شعبہ Personal کی درخواست پر امیر صاحب نے طویل عرصہ سے خدمات کرنے والے احباب میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔ 10سال سے زائد کا عرصہ سے خدمت کرنے والے کارکنان میں اسناد اور 500 یورو کا بونس تقسیم کیا گیا۔
بعدہ مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ جرمنی نے کارکنا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے درمیان پیار اور محبّت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم زیادہ تر وقت احمدی ماحول میں گزارتے ہیں لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ جرمن معاشرے میں بھی تعلقات بنائیں اور تبلیغ کریں۔ یہی وہ تعلیم ہے جو ہمارے ماٹو محبّت سب کے لئے، نفرت کسی سے نہیں میں موجود ہے۔ آخر میں امیر صاحب جرمنی نے دعا کروائی جس کے بعد شرکاء کی خدمت میں پُرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

مندرجہ ذیل کارکنان میں اسناد و بونس تقسیم کئے گئے

مکرم زاہد احمد قمر صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 15 سال
مکرم عبدالغفار صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 15 سال
مکرم عبدالمجید صاحب شعبہ جائیداد جرمنی 15 سال
مکرم مبشر احمد منور صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 14 سال
مکرم صداقت احمد صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 13سال
مکرم وسیم احمد بھٹی صاحب بیت السبوح 12سال
مکرم رانا قمر صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 12 سال
مکرم سلطان قمر صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 11سال
مکرم ندیم احمد چیمہ صاحب مال جرمنی 11سال
مکرم عاطف محمود صاحب مال جرمنی 10سال
مکرم شیخ شہزاد احمد صاحب تجنید جرمنی 10 سال
مکرم عبداللطیف صاحب جامعہ احمدیہ جرمنی 10 سال
مکرم صفوان احمد صاحب شعبہ تبلیغ جرمنی 10 سال

 

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش