اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت امیرالمومنین نے مؤرخہ 26 مارچ 2022ء کو دورانِ ملاقات مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی جرمنی کو حفّاظ ایسوسی ایشن جرمنی کے قیام کی منظوری عطا فرمائی تھی جس کی تعمیل میں شعبہ ہٰذا کو ماہ نومبر 2022ء میں اس کے قیام کی توفیق ملی، الحمدللہ۔ اس کا مقصد جرمنی میں حفاظ کرام کا ریکارڈ مرتب کرنا، جماعتی ضروریات کے مطابق خدمات کا حصول، شعبہ ہٰذا کے زیرِانتظام حفظ القرآن کلاس اور دیگر قرآن کلاسز میں بطور اساتذہ خدمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح حفاظ کے لیے دہرائی کی سہولت مہیا کرنا ہے۔
مؤرخہ 11 جون 2023ء کو بیت الشکور ناصرباغ میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حفّاظ کرام اور شعبہ کے معاونین نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کی پہلی میٹنگ مؤرخہ 11 فروری 2023ء کو آن لائن کی گئی تھی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم اور اردو ترجمہ سے ہوا جس کی سعادت مکرم حافظ فخر احمد صاحب کے حصہ میں آئی۔ جس کے بعد خاکسار نے جرمنی میں جاری حفظ القرآن کلاس کا مختصر تعارف اور حفاظ ایسوسی ایشن کے قیام کے مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔
اس کے بعد مکرم شمس اقبال صاحب مربی سلسلہ نے حفّاظ کے لیے ترجمۃالقرآن سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مکرم نیشنل امیر صاحب نے اس ایسوسی ایشن کے قیام پر خوشی کا اظہار فرماتے ہوئے حفاظ کرام کو جماعتی ضروریات کے مطابق خدمات پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
آخر میں نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے حفظ کو قائم رکھنے، دُہرائی اور نماز تروایح پڑھانے کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔ پروگرام میں 40 احباب نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد بار بی کیو کا انتظام کیا گیا تھا۔
شعبہ پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر مکرم لوکل امیر صاحب، لوکل جنرل سیکرٹری صاحب اور مکرم ریاست علی صاحب کی ٹیم کا مشکور ہے، فجزاھم اللہ تعالیٰ۔
(لئیق احمد۔معاون شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی جرمنی)

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش