براعظم انٹارکٹکا میں زندگی کے آثار

براعظم انٹارکٹکا پر انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے بالعموم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں زندگی کی نمو اور افزائش ممکن نہیں لیکن حال ہی میں سائنسدانوں نے انٹارکٹکا کے ایک جزیرہ(Rose Island) پر ایک آتش فشاں دریافت کیا ہے۔ اس آتش فشاں کی وجہ سے اس کے اردگرد برف کی تہہ کے نیچے غاریں دریافت ہوئی ہیں جن میں درجہ حرارت اس قدر معتدل ہے کہ آپ ٹی شرٹ پہن سکتے ہیں۔ مٹی کے تجزیے سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہاں کائی، وائرس اور بیکٹیریا کی صورت میں زندگی موجود ہے۔ زندگی کی مزید پیچیدہ اقسام کی تلاش کے لیے تحقیق جاری ہے۔
ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے ریکارڈ
ایک حالیہ جائزے کے مطابق، یوکرائن میں جنگ چھڑ جانے کے بعد، مارچ سے ستمبر تک یورپ میں ہوا اور سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ یورپین یونین میں اس عرصے کے درمیان بجلی کی کل پیداوار 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی میں اس عرصے میں ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کا نیا ریکارڈ بن چکا ہے۔ جرمنی بھر میں گزشتہ تقریبا 6 ماہ کے دوران 104 ٹیرا واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی گئی جو اس کی کل کھپت کا تیسرا حصہ اور ایک ریکارڈ ہے۔

کینسر کے خلاف ویکسین متوقع

ترک نژاد طبی سائنسدانوں اوگور شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورجی نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا چند سال کے اندر موذی بیماری کینسر کے خلاف ویکسین کی ایجاد سے مستفید ہوسکے گی۔ اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں دونوں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کینسر کے خلیوں کو تباہ کرنے میں مدد کے لیے کووِڈ ویکسین ایم آر این اے کی ٹیکنالوجی کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس طریقہ کار سے تیار کی جانے والی ویکسین دنیا بھر کے کینسر کے مریضوں کے علاج کو ممکن بنا سکتی ہے۔

آپس میں بات کرنے والی سمندری مخلوق

ایک سائنسدان نے سمندری مخلوق کی 53 ایسی اقسام کا پتا چلایا ہے جو ایک دوسرے سے ‘بات’ کرتی ہیں مگر ان کے بارے میں پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ وہ خاموش یا گونگی ہیں۔ محقق گیبریئل جارجوِچ کوہن کا خیال ہے کہ یہ سمندری مخلوق ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پیغام بھیجتی تھیں مگر انسانوں نے اسے سننے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی۔ گیبریئل نے مائیکروفون کی مدد سے ان جانوروں کی آوازیں ریکارڈ کیں جو افزائش نسل کے لیے ملنا یا انڈے سے باہر آنا چاہتے تھے، ان میں کچھوے بھی شامل ہیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ارتقا کے بارے میں ہمارے اب تک کے علم کو نئے سرے سے مرتب کردیں گی۔

 

حوالہ جات:
-https://www.bbc.com/news/science-environment-41202929
-https://www.tagesschau.de/wirtschaft/konjunktur/strom-rekord-wind-sonne-kohle-gas-101.html
-https://www.dw.com/ur/کینسر-کے-خلاف-ویکسین-دو-ہزار-تیس-تک-تیار-ہو-سکتی-ہے/a-63481293?platform=android&mobileApp=true
-https://www.bbc.com/urdu/articles/cw0q7z9dvxzo

متعلقہ مضمون

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

  • محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی