منور علی شاہد، منتظم رپورٹنگ

 

مجلس انصاراللہ جرمنی کا پہلا دو روزہ نیشنل تبلیغ سيمينار مسجد مبارک Wiesbaden ميں 3و4 دسمبر2022ء کو منعقد ہوا، الحمدللہ عليٰ ذالک۔
اس دو روزہ تبليغ سيمينار ميں کوئيز پروگرام اور سوال و جواب کي مجالس کے علاوہ علمائے کرام نے قرآن و حديث، حضرت مسیح موعود اور خلفائے احمديت کے ارشادات کي روشني ميں تبليغ کي اہميت و ضرورت پر تقاریر کیں۔
سيمينار کا آغاز 3 دسمبر بروز ہفتہ صبح سوا گيارہ بجے مکرم مبارک احمد شاہد صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمني کي زيرِصدارت قرآنِ پاک کي تلاوت سے ہوا۔
مکرم مبارک احمد شاہد صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمني نے اس سیمینار کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ زون اور علاقائي سطح پر تبليغ سيمينار منعقد ہوتے رہتے ہيں ليکن اب نيشنل سطح پر بھي ان کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس ميں سلسلہ کے جيد علمائےکرام تبليغ کے مختلف پہلوؤں پر روشني ڈاليں۔
اس کے بعد قائد تبليغ انصاراللہ جرمني مکرم طيب شہزاد صاحب نے 2022ء میں قيادت تبليغ کي مساعي کا خلاصہ پیش کيا اور زونل سطح پر منعقدہ پروگرام، مجالس ميں فلائيرز کي تقسيم، تبليغي ميٹنگز کا ذکر کرتے ہوئے اعدادو شمار بتائے۔
سيمينار کا پہلا ليکچرمکرم مبارک احمد تنوير صاحب مربي سلسلہ جرمني کا تھا۔ آپ نے دَورِ حاضر ميں تبليغ کي بڑھتي ہوئي اہميت و ضرورت پر زور ديا اور انصاراللہ کو تبليغي سرگرميوں ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لينے کي ترغيب دلائي۔
لیکچر کے بعد مربی صاحب موصوف نے احباب کے سوالات کے جوابات ديئے۔
وقفے کے بعد مکرم عبدالسميع خان صاحب مربي سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ گھانا نے مَيں تيري تبليغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا کے موضوع پر حضرت مسیح موعود کی پيشگوئيوں اور الہامات کا ذکر کرتے ہوئے ايمان افروز واقعات پیش کئے۔
بعد ازاں مکرم حبيب الرحمان صاحب مربي سلسلہ کي زيرِنگراني ختم نبوت کے عنوان سے ايک پروگرام منعقد ہوا۔ حاضرین سے ختم نبوت کے معني پوچھے گئے اور اپنے گروپ ليڈر کي راہنمائي ميں اس موضوع پر نوٹس تيار کئے گئے جو حاضرین کے سامنے پڑھے گئے۔ پھر مربی صاحب موصوف نے سلائيڈز کي مدد سے مختلف کتب اور تاريخي حوالوں سے ختم نبوت کے بارہ میں جماعت احمديہ کے مؤقف کو بيان کيا۔
آخر میں مکرم حافظ فريد احمد خالد صاحب نيشنل سيکرٹري تبليغ جرمني نے جرمني ميں گزشتہ و حالیہ تبلیغی سرگرميوں کے بارہ ميں شرکاء کو آگاہ کيا۔
دوسرے دن کی ابتداء نماز تہجد و فجر کي ادائيگي سے ہوئي جو مکرم فرہاد غفار صاحب مربي سلسلہ ويزبادن نے پڑھائی۔ اس کے بعد سير اور ناشتہ کيا گيا۔ 11بجے مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمني کي زيرِصدارت اجلاس شروع ہوا۔ قرآن پاک کي تلاوت و نظم کے بعد مکرم صداقت احمد صاحب مربي سلسلہ و مبلغ انچارج جرمني نے خلفائے احمديت کے ارشادات کي روشني ميں جرمني ميں تبليغي سرگرمياں کے موضوع پر تقرير کي۔
ليکچر کے بعد ايک کوئز پروگرام کا انعقاد کيا گيا جس میں مکرم منصور احمد صاحب نے پہلے دن کے پروگرامز سے سوالات تیار کر کے موبائل فون پر ايک آن لائن پروگرام کے ذريعہ حصہ لينے والے 123 انصار سے پوچھے۔ اس کے بعد مربی صاحب موصوف کے ساتھ مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔
وقفہ کے بعدمکرم محمد اشرف ضياء صاحب مربي سلسلہ و مبلغ انچارج آسٹريا نے آن لائن شرکت کي اور دعا اور تبليغ کا تعلق کے موضوع پر تقرير کي۔
اس دن کا آخري ليکچر مکرم شمشاد احمد قمر صاحب مربي سلسلہ و پرنسپل جامعہ احمدی جرمنی کا داعيانِ خصوصي کي اہميت اور انصاراللہ کي ذمہ دارياں کے موضوع پرتھا۔
سيمينار کے اختتام پر منتظم اعليٰ مکرم ظفر احمد ناگي صاحب (نائب صدر مجلس انصاراللہ جرمني) نے اس پروگرام کو کامياب بنانے کے ليے تعاون کرنے والے مربيانِ کرام و ديگر منتظمين کا شکريہ ادا کيا جس کے بعد مکرم شمشاد احمد قمر صاحب مربي سلسلہ نے اختتامي دعا کروائي۔ اس سيمينار ميں 167 انصار اصالتاً جبکہ383 نے آن لائن شرکت کي۔ سيمينار ميں شرکت کرنے والے تمام انصار کو سندِشرکت دي گئيں۔

 

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش