Wittlich میں ایک تقریب

مؤرخہ28 فروری کو وٹلش میں طاہر احمد ظفرصاحب صدر جماعت کی زیرِصدارت ”حضرت عیسیٰ کی زندگی اسلامی نقطہ نگاہ سے“کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے انعقاد کی خبر لوکل اخبارات و سوشل میڈیا کے ذریعہ دی گئی۔ پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوئے۔تلاوتِ قرآن کریم و ترجمہ کے بعد مکرم طارق احمد ظفر صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ جرمنی نے اس موضوع پر جرمن زبان میں تقریر کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ پروگرام کےآخر میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ اسلام کا پیغام جرمن لوگوں تک بھی پہنچا۔

خدام کی سپورٹس ریلی

مجلس خدام الاحمدیہ ریجن Rheinland-Pfalz Nord کی سپورٹس ریلیWittlich شہر کے ایک سکول کے ہال میں منعقدہوئی جس میں 9 مجالس کے خدام شامل ہوئے۔ پروگرام کاآغاز صبح 9 بجے ایک مختصر تقریب سے ہوا جس کے بعدوالی بال کے مقابلہ جات ہوئے۔ کھانے کے وقفہ اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد خاکسار نے مختصر گذارشات میں خدام کو اپنے جسم اور روح کی حفاظت کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے بعد فٹ بال کے مقابلہ جات ہوئے جس میں خدام نے بھرپور انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

(مکرم جاویداقبال ناصر صاحب، مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)

Bad Marienberg استقبالیہ تقریب سالِ نَو

جماعت احمدیہ باد مارین برگ نے مؤرخہ 29 فروری 2024ء کو نئے سال کے استقبال کی تقریب منعقد کی جس کی تیاری کے سلسلہ میں 500 احباب کو دعوت نامے بھجوائے گئے جن میں پادری، علاقائی سیاستدان، سکول کے پرنسپل اور دیگر احباب شامل تھے۔ اسی طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی تشہیر کی گئی۔

تقریب میں 120 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں کارسٹن لک صاحب ممبر یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ 20 سیاستدان، تین ہائی اسکول کے پرنسپل اور مختلف گرجا گھروں کے نمائندگان شامل تھے۔ تمام مہمان اس تقریب سے بہت متاثر ہوئے اور مثبت رائے کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ان تقاریب میں شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ تقریب کے اختتام پر خدام چیریٹی واک سے حاصل کیا گیا دو ہزار یورو کا چیک بچوں کے کینسر کی امداد کے لئے عطیہ کیا گیا۔

(مظفر احمد خواجہ۔ سیکرٹری امور خارجیہ جماعت بادمارین برگ)

بدھ تبتی کمیونٹی کے وفد کا دورہ مسجد فضل عمر

مؤرخہ 5 مارچ 2024ء کو بدھ تبتی کمیونٹی کے چند افراد ایک تنظیم House of Sua کے نمائندگان کے ہمراہ مسجد فضل عمر ہمبرگ میں تشریف لائے۔ ان سے اسلام اور بدھ مت کے درمیان باہم مشترک امور کے متعلق گفتگو کی گئی نیز دنیا میں اَمن پھیلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا۔

(طاہر محمود، ہمبرگ)

(اخبار احمدیہ جرمنی اپریل 2024ء صفحہ46)

متعلقہ مضمون

  • جماعتی سرگرمیاں

  • مجلس انصاراللہ جرمنی کا 43واں سالانہ اجتماع

  • نیشنل وصیت سیمینار 2024ء

  • اسلام و قرآن نمائش