قال المسیح الموعودؑ مئی 2022ء

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:

’’جماعت کے باہم اتفاق و محبّت پر مَیں پہلے بہت دفعہ کہہ چکا ہوں کہ تم باہم اتفاق رکھو اور اجتماع کرو۔ خداتعالیٰ نے مسلمانوں کو یہی تعلیم دی تھی کہ تم وُجودِ و احد رکھو؛ ورنہ ہَوا نکل جائے گی۔ نماز میں ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ کر کھڑے ہونے کا حکم اسی لیے ہے کہ باہم اتحاد ہو۔ برقی طاقت کی طرح ایک کی خیر دُوسرے میں سرایت کرے گی۔ اگر اختلاف ہو، اتحاد نہ ہو تو پھر بےنصیب رہو گے۔ رسول اللہﷺنے فرمایا ہے کہ آپس میں محبّت کرو اور ایک دوسرے کے لیے غائبانہ دُعا کرو۔ اگر ایک شخص غائبانہ دعا کرے تو فرشتہ کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہی ہو۔ کیسی اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔ اگر انسان کی دعا منظور نہ ہوتو فرشتہ کی تو منظور ہوتی ہے۔ مَیں نصیحت کرتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو‘‘۔ (ملفوظات جلد1 صفحہ336۔ ایڈیشن 2010ء مطبوعہ ربوہ)

متعلقہ مضمون

  • قال المسیح الموعودؑ جون 2022ء