بہتے ہوئے دریائے Nidda کے اطراف میں چھ گاؤں پر مشتمل ایک چھوٹا سا شہر جو فرانکفرٹ سے قریباً تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع خوبصورت تاریخی شہر جو جرمنی کی ثقافت اور تاریخ کا حصہ ہے جرمنی کے وسطی حصہ میں صوبہ ہیسن میں Florstadt کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جرمنی کے بہت سے شہروں اور قصبوں کی طرح Florstadt کی بھی قدیم تاریخ ہے جو قرونِ وسطیٰ سے تعلق رکھتی ہے۔ اس شہر سے گزرتے ہوئے آپ کو تاریخی عمارتوں کے ڈھانچے نظر آئیں گے جو اس کے ماضی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس شہر سے رومن سکوں کا ایک خزانہ بھی دریافت ہوا تھا جو آج کل Friedberg کے Wetterau Museum میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

Nieder-Mockstadt کے علاقہ سے گزریں تو بارہویں صدی کا اور Liedhecken میں تیرھویں صدی عیسوی کا قدیم گرجا گھر نظر آئے گا۔

یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ کوئی بھی قرونِ وسطیٰ کا شہر یا قصبہ کبھی بھی قلعے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ یہاں Florstadt میں بھی قدیم قلعہ موجود ہے۔ Florstadt کے چھ گاؤں میں سے ایک Staden میں ایک قلعہ Lِwsches Schloss کی باقیات نظر آئیں گی جو ایک کمیونٹی سینٹر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اسی گاؤں میں ایک اور قلعہ ہے جو Stammheimer Schloss کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اب یہ قلعہ کسی کی نجی ملکیت ہے۔ وہاں قریب ہی 12ویں صدی کے کھنڈرات والے Burg Staden نظر آئے گا جوBurg Ysenburgکے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس شہر کی سیر و تفریح کے دوران 17ویں صدی کا لکڑی سے بنا ایک قدیم پل نظر آئے گا جو Seufzerbrücke کے نام سے جانا جاتا ہے یعنی آہوں اور سسکیوں کا پُل۔ کیونکہ ماضی میں موت کی سزا پانے والے افراد کو اس پُل سے گزار کر موت کے گھاٹ تک لے جایا جاتا تھا۔فلورشٹڈ میں Saalbau کے نام سے ایک عجائب گھر بھی موجود ہے جو مختلف اقسام کے فنون کی نمائشوں سے مزین ہے۔

Florstadt شہر چھوٹا ضرور ہے مگر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت کا حامل ہے۔ اس کے گرد و نواح میں پہاڑ، کھیت اور جنگلات موجودہیں۔ مہم جُو افراد یہاں کوہ پیمائی اور سائیکل سواری کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک پُرسکون اور پُر کشش مقام ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

(مرتبّہ: سید سعادت احمد)

(اخبار احمدیہ جرمنی، شمارہ جنوری 2024ء صفحہ 30)

متعلقہ مضمون

  • ایک احمدی خاتون صحافی کی عدالتی کامیابی

  • تاریخ جرمنی (چھبیسویں قسط)

  • تاریخ جرمنی

  • تاریخ جرمنی (چوبیسویں قسط)