ہمارے گھر میں اس نے بھر دیا نور
ہر اک ظلمت کو ہم سے کر دیا دور
ملایا خاک میں سب دشمنوں کو
کیا ہر مرحلہ میں ہم کو منصور
حقیقت کھول دی ان پر ہماری
مگر تاریکیٔ دل سے ہیں مجبور
ہماری فتح و نصرت دیکھ کر وہ
غم و رنج و مصیبت سے ہوئے چور
ہماری رات بھی ہے نور افشاں
ہماری صبح خوش ہے شام مسرور
خدا نے ہم کو وہ جلوہ دکھایا
جو موسیٰؑ کو دکھایا تھا سرِ طور
ملے ہم کو وہ استاد و خلیفہ
کہ سارے کہہ اٹھے نورٌ علیٰ نور
خدا نے ہم کو دی ہے کامرانی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَوْفَی الْامَانِی

 

(کلامِ محمود صفحہ 90)

 

متعلقہ مضمون

  • اُسی کو پا کے سب کچھ ہم نے پایا

  • دشمن کو ظلم کی برچھی سے تم سینہ و دل بَر مانے دو

  • گلے کا تعویذ اسے بناؤ، ہمیں یہی حکمِ مصطفیٰ ہے