سیّدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الخامس نے خطبہ جمعہ 3؍مئی2024ء کے اختتام پر اپنی صحت کے حوالے سے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
’’دوسری دعا جس کے لیے مَیں آج کہنا چاہتا ہوں وہ اپنے لیے ہے۔ ایک عرصہ سے مجھے دل کے Valve کی تکلیف تھی۔ ڈاکٹرز پروسیجر کا کہا کرتے تھے لیکن مَیں ٹالتا رہتا تھا۔ اب ڈاکٹروں نے کہا کہ ایسی سٹیج آگئی ہے کہ مزید انتظار مناسب نہیں چنانچہ ان کے کہنے پر گزشتہ دنوں Valve کی تبدیلی کا پروسیجر ہوا ہے۔ الحمدللہ ٹھیک ہوگیا اور اس لیے مَیں چند دن ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق مسجد بھی نہیں آسکا۔ جیسا کہ مَیں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میڈیکلی اب جو پروسیجر ہونا تھا وہ اللہ کے فضل سے کامیاب ہے۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی زندگی دینی ہے فعال زندگی عطا فرمائے،آمین‘‘۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے محبوب امام کو لمبی فعال زندگی عطا فرمائے،آمین۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

 

(بشکریہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل لندن، آن لائن 3 مئی 2024ء)

(اخبار احمدیہ جرمنی مئی 2024ء صفحہ 9)

متعلقہ مضمون

  • جرمنی میں رہتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں کام کے مواقع

  • سالانہ تقریب تقسیم انعامات جامعہ احمدیہ جرمنی

  • حرمت والےمہینے اور حج

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا قبل از خلافت ایک رؤیا