بیت البصیر مہدی آباد

مؤرخہ 16 اکتوبر 2022 بروز اتوار جماعت احمدیہ مہدی آباد کو جلسہ سیرۃالنبی ﷺ زیرِ صدارت مکرم سلیم احمد صاحب طُور مسجد بیت البصیر میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت مع اردو ترجمہ مکرم طیّب صدیق صاحب کے حصہ میں آئی جبکہ جرمن ترجمہ مکرم سجیل نواز نے پیش کیا جس کے بعدمکرم سفیان احمد صاحب نے نظم پڑھی۔
مکرم حسیب احمد صاحب گھمن مربی سلسلہ(کیل) نے جرمن زبان میں اسوۂ حسنہﷺ پر عمل کرنے اور اسلامی آداب اختیار کرنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کی طرف توجہ دلائی۔ بعدہٗ مکرم منیر احمد صاحب باجوہ نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی نعت خوش الحانی سے پیش کی۔ مکرم مشہود احمد صاحب ظفر مربی سلسلہ نے اردو میں تقریر کی جس کا رَواں جرمن ترجمہ مکرم راشد احمد صاحب نے کیا۔ لجنہ اِماء اللہ کی طرف سے ناصرات الاحمدیہ نے نعت ’’علیک الصلوٰۃ علیک السلام‘‘ خوش الحانی سے پیش کی۔ جلسہ کے آخر میں صدر جماعت مکرم سلیم احمد صاحب نے بعدہٗ مقررین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کی اختتامی دعا مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ کیل نے کروائی۔ نمازِ ظہر و عصر ادا کی ادائیگی کے بعد شاملین کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا جس کا اہتمام مکرم غلام مصطفیٰ ودود صاحب نے کیا تھا، فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔
(محمد کولمبس خاں،مہدی آباد جرمنی)

لوکل امارت ہمبرگ

امسال لوکل امارت ہمبرگ کو مسجد بیت الرشید میں تعمیراتی کام کی وجہ سے جلسہ سیرت النبیﷺ دو مختلف مقامات Burgerhaus Bornheide اور Bürgersaal Wandsbek میں منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ۔

Burgerhaus Bornheide

مؤرخہ 9 اکتوبر 2022ء دوپہر 12 بجے Burgerhaus میں جلسہ سیرت النبیﷺ زیرِصدارت مکرم شاہد محمود صاحب لوکل امیر منعقد ہوا۔ کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت مع جرمن ترجمہ مکرم حنان احمد باجوہ صاحب کے حصہ میں آئی جبکہ اردو ترجمہ مکرم محمد اقبال صاحب نے پیش کیا جس کے بعد مکرم حفیظ الرحمٰن صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم کلام پیش کیا۔ نظم کا جرمن ترجمہ مکرم Asim Steckel صاحب نے پیش کیا۔ جلسہ کی پہلی تقریر برموضوع ’’رسول کریمﷺ کا عفو و درگزر‘‘ مکرم فراز احمد رانا صاحب مربی سلسلہ نے اردو و جرمن زبان میں کی۔ دوسری تقریر مکرم شاہد محمود صاحب نے برموضوع ‘‘رسول کریمﷺ صادق و امین’’ کی جس کا جرمن ترجمہ مکرم وقاص شاہین صاحب نے پیش کیا۔ جلسہ کی اختتامی دعا مکرم فراز احمد رانا صاحب مربی سلسلہ نے کروائی جس کے بعد شاملین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

Bürgersaal Wandsbek

لوکل امارت ہمبرگ کا دوسرا جلسہ سیرت النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہی سہ پہر تین بجے Bürgersaal میں زیرِصدارت لوکل امیر صاحب منعقد ہوا۔ جلسہ کے آغاز میں تلاوت قرآن ِکریم مع ترجمہ پیش کرنے کی سعادت مکرم ناصر احمد جاوید صاحب کے جبکہ اردو ترجمہ کی مکرم حافظ عتیق احمد صاحب کے حصہ میں آئی۔ مکرم رفیع احمد کھوکھر صاحب نے منظوم کلام پیش کیا جس کا ترجمہ مکرم ملک انتصار احمد صاحب نے پیش کیا۔ جلسہ کی پہلی تقریر مکرم مولانا لئیق احمد منیر صاحب نے آنحضورﷺ کے اخلاق اور اسوۂ حسنہ کے موضوع پر کی جس کا جرمن ترجمہ مکرم راشد احمد باجوہ صاحب نے پیش کیا۔ جلسہ کی دوسری تقریر برموضوع ’’آنحضورﷺ کی عبادات‘‘ مکرم عطاءالکریم انصر صاحب مربی سلسلہ نے اردو و جرمن زبان میں کی۔ بعدہٗ مکرم حامد نواز صاحب نے نظم پیش کی جس کا جرمن ترجمہ مکرم احسن رزاق صاحب نے پیش کیا۔
جلسہ کی آخری تقریر مکرم شاہد محمود صاحب لوکل امیر ہمبرگ نے ’’درود شریف کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر کی جس کے بعدمکرم مولانا لئیق احمد منیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی جس کے بعد شاملین کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔ (رپورٹ:طاہر احمد نمائندہ اخبار احمدیہ جرمنی برائے ہمبرگ)

متعلقہ مضمون

  • سیرت حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

  • حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی عید

  • سیرت حضرت عثمان

  • ِلیا ظلم کا عَفو سے انتقام