’’ مَیں اکیلا تھا اُس نے مجھے اپنے دامن میں لے لیا۔ میں کچھ بھی چیز نہ تھا مجھے اُس نے عزت کے ساتھ شہرت دی اور لاکھوں انسانوں کو میرا اِرادتمند کردیا۔ پھر وہ اُسی مقدّس وحی میں فرماتا ہے کہ جب میری مدد تمہیں پہنچے گی اور میرے منہ کی باتیں پوری ہو جائیں گی یعنی خلق اللہ کا رجوع ہو جائے گا اور مالی نُصرتیں ظہورمیں آئیں گی تب منکروں کو کہا جائے گا کہ دیکھو کیا وہ باتیں پوری نہیں ہوگئیں جن کے بارے میں تم جلدی کرتے تھے۔ چنانچہ آج وہ سب باتیں پوری ہوگئیں۔ اس بات کے بیان کرنے کی حاجت نہیں کہ خدا نے اپنے عہد کو یاد کرکے لاکھوں انسانوں کو میری طرف رجوع دے دیا اور وہ مالی نصرتیں کیں جو کسی کے خواب و خیال میں نہ تھیں‘‘۔

(براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد21 صفحہ 79)

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ مئی 2024ء صفحہ 4)

متعلقہ مضمون

  • زیارت صالحین کے لئے سفر کرنا

  • سب اپنے مدار پر رواں دواں ہیں

  • قال المسیح الموعود علیہ السلام

  • آنحضرتﷺ کا آخر زمانہ میں ایک مظہر ظاہر ہوگا