جرمنی میں تبلیغ اسلام

جرمنی میں سو فیصد آبادی تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی تحریک

قسط نہم:

معزز قارئین! جیسا کہ جماعت احمدیہ جرمنی کی مجلسِ شوریٰ 2014ء کی تجویز ‘جوبلی تبلیغ پروجیکٹ 2023ء’ کے مطابق شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ جرمنی نے پیارےحضور حضرت خلیفۃالمسیح الخامسکی خدمت میں عزم کیا تھا کہ ان شاءاللہ 2023ء تک جرمنی کے ہر شہری تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچائیں گے۔ الحمدللہ گزشتہ قریباً آٹھ سال سے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ حقیقی رنگ میں جرمنی کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے، گاؤں اور دیہات میں جماعت کا پیغام پہنچایا جائے۔ تبلیغ پروجیکٹ کے تحت ہونے والی تبلیغی سرگرمیوں کی ایک اہم کڑی پوسٹرز اور (پلاکاٹ) بل بورڈز کےذریعے اسلام احمدیت کو متعارف کروانا ہے۔ اور سال 2023ء تک جرمنی بھر کے 100 بڑے شہروں میں بِل بورڈز ایکشن کیے جائیں گے، ان شاءاللہ

اکتوبر اور نومبر 2021ء جرمنی کے مندرجہ ذیل 9 شہروں میں پوسٹرز/بِل بورڈز ایکشن کا اہتمام کیا گیا جس کی مختصر رپورٹ تحدیثِ نعمت کے طور پرقارئین کے پیشِ خدمت ہے۔

نمبرشمار شہر/جماعت ناظرین (اندازاً)

1 Augsburg 260628

2 Bad Nauheim 56860

3 Bremen  690956

4 Hannover 269624

5  Dresden 516329

6 Düsseldorf 166191

7 Norderstedt 376686

8 Osnabrück 394618

9 Stuttgart 327359

اُوپر دئیے گئے شہروں میں 12 اکتوبر تا 04 نومبر کُل 37 بِل بورڈز لگائے گئے۔ یہ بِل بورڈز مندرجہ ذیل عناوین کے تحت تھے۔

‘مسیحِ موعودؑ آچکے ہیں’ مع تصویر حضرت مسیح موعودؑ

مسلمان نسل پرستی کے خلاف(3مختلف قسم کے بل بورڈز)

منصوبہ بندی، تیاری اور میٹنگز

بِل بورڈز مہم کی کامیابی اور اسلام احمدیت کے پیغام کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کے لئے دورانِ مہم مندرجہ ذیل پروگرامزکےانعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی۔

پریس کانفرنس

تبلیغی اسٹینڈز

فلائر ایکشن شہر کے تمام علاقوں اور حصوں میں(مسلمان نسل پرستی کے خلاف )

سیاستدانوں کے ساتھ مباحثے

اخبارات کے مدیران کو خطوط

سوشل میڈیا مہم

اس ضمن میں متعلقہ صدرانِ جماعت کوتفصیلاً خطوط لکھے گئے، باقاعدہ چیک لسٹیں تیار کرکے کاموں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیااور صدرانِ جماعت اور سیکرٹریانِ تبلیغ کے WebEx کے ذریعے ویڈیو کانفرنسز کی گئیں جن میں نیشنل سیکرٹری صاحب تبلیغ بھی شامل ہوئے۔ اسی طرح تمام جماعتوں میں مختلف کاموں کی سرانجام دہی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور بعدازاں ہر جماعت کی ٹیم کے ساتھ بذریعہ ویب ایکس آن لائن میٹنگ کی گئی جِس میں احبابِ جماعت کو اس مہم کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی گئی اور اُن کو تفویض کردہ کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کُل 10میٹنگز کی گئیں۔

پریس کانفرنس

اِس مہم کے دوران 8 شہروں میں پریس کانفرنسز کاپلان بنایا گیا اور ہوٹل یا ہال وغیرہ کرایہ پر حاصل کرکے تیاری کی گئی۔ اور تقریباً 47 مختلف میڈیا نمائندگان کو دعوت نامے بھجوائے گئے۔تا ہم صرف 3 شہروں میں 5 میڈیا نمائندگان پریس کانفرنسز میں شامل ہوئے۔ 2 شہروں میں ٹیلی ویژن چینلز کے نمائندگان بھی شامل ہوئے اور اِن پریس کانفرنسز کے حوالے سے انٹرویوز اور جماعتی تعارف 2 ٹی وی چینلز پر پیش کیا گیا۔ اِن ٹیلی ویژن چینلز کو دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً 80 تا 90ہزار ہے۔ اسی طرح 5 اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئیں جِن کے پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 16 لاکھ ہے۔

فلائیرز کی تقسیم

فلائیرز کی تقسیم کے حوالے سے اکثر جماعتوں نے بڑی جامع منصوبہ بندی کی، شہر کے نقشہ کو سامنے رکھتے ہوئے جماعتی عاملہ کے اکثر احباب کو مختلف علاقوں کی ذمہ داری سونپی گئی اور زیادہ سے زیادہ ممبرانِ جماعت کو اس کام میں شامل کرکے 2تا 3 ہفتوں میں اپنے شہر اور اِردگرد کے علاقوں کو مکمل کرنے کا پروگرام بنایا۔ بعض جماعتوں نے فلائیرز تقسیم کرنے والے احبابِ جماعت کے لئے مساجد میں کھانے کا انتظام بھی کیا۔اِس ضمن میں مندرجہ ذیل جماعتیں قابِل ذکر ہیں۔

Dresden, Osnabrück, Düsseldorf, Augsburg

اس سلسلہ میں کل 2 لاکھ 46 ہزار پانچ (246005) فلائیرز 393 احبابِ جماعت نے تقسیم کئے، کل 383گھنٹے صَرف کئے اور 8219کلومیٹر سفر کیا گیا۔

تبلیغی اسٹینڈز

تمام شہروں میں دورانِ مہم کم از کم 4 تبلیغی اسٹینڈز لگانے کے لئے اجازت نامے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم بعض شہروں میں کورونا وباء کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سےاجازت نہیں دی گئی۔ اس مہم کے دوران 7 شہروں میں کل 23 تبلیغی اسٹینڈز لگائے گئے ان تبلیغی اسٹینڈز سےمختلف قومیت کے 314 احباب نے استفادہ کیا۔ اسی طرح 3 میڈیا نمائندگان بھی اِن تبلیغی اسٹینڈز پر آئے اور اس حوالے سے اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئیں۔

اِن تبلیغی اسٹینڈز پر 57 احبابِ جماعت نے خدمت کی توفیق پائی، کل 92گھنٹے صرف کئے اور 3758 کی تعداد میں فلائیرز، مختلف تبلیغی لٹریچر، اور کتب وغیرہ تقسیم کئے اور 6 عدد قرآنِ کریم بھی بطور تحفہ دئیے گئے۔ بعض شہروں میں مربیانِ کرام اور لجنہ ممبرات نے بھی تبلیغی اسٹینڈز پر خدمت کی توفیق پائی۔

سیاستدانوں کے ساتھ مباحثے

اب تک 3 شہروں میں مباحثوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ جِن میں 2 آن لائن اور 1 پروگرام بالمشافہ کیا گیا۔یہ مباحثے ‘‘معاشرے میں نسل پرستی’’ کے موضوع پر کی گئیں۔

ان پروگرامز میں سیاستدان، پولیس، چرچ اور مختلف انٹیگریشن و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان شامل ہوئے۔ موصول شدہ رپورٹس کے مطابق 60 افراد نے آن لائن لائیو پروگرامز میں شرکت کی اور 40 افراد نے بالمشافہ پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام میں کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

یہ پروگرامز کافی دلچسپ رہےپروگرامز کے دوران بہت سے سوالات کئے گئےاور کوشش کی گئی کہ جماعت کے مؤقف کو اچھے طریق پر بیان کرکے لوگوں کو آگاہی دی جائے۔ اس حوالے سے نہایت مثبت فیڈبیک سامنے آئی ہے۔ اِن پروگرامز کو معیاری اور کامیاب بنانے کے لئے ہمارے مربیانِ کرام کی ٹیم نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کوشش کی۔

اخبارات کے ایڈیٹرز کو خطوط

بِل بورڈز/پوسٹرز کے مضمون (مسلمان نسل پرستی کے خلاف) کے مطابق 3 جماعتوں کے احباب نے اخبارات کے ایڈیٹرز کو خطوط لکھے۔

سوشل میڈیا مہم

تمام جماعتوں میں دورانِ مہم سوشل میڈیا (فیس بُک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب) کے ذریعے بھی ایک باضابطہ تحریک چلائی گئی اور کوشش کی گئی کہ اسلام احمدیت کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

اس مہم کے دوران شہر Bad Nauheim میں جماعت کی مخالفت کا پہلو یوں سامنے آیا کہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی تصویر والے پوسٹر کو سیاہی کے ذریعے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم افرادِ جماعت نے فوری کارروائی کرکے پوسٹر کو اُتار دیا اور متعلقہ ادارے کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی۔

یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہے کہ اکثر شہروں کے بعض مقامات پر یہ بِل بورڈز (جو کہ دس دِن کے لیے لگائے گئے تھے) دس دن کے بعد بھی کچھ عرصہ تک آویزاں رہے اور اِن کے ذریعے اسلام احمدیت کا تعارف اور پیغام لوگوں تک پہنچتا رہا۔ ذیل میں اِن (پلاکاٹ) بِل بورڈز کی چند تصاویر پیش کی جارہی ہیں

معزز قارئین! جیسا کہ ‘جوبلی تبلیغ پروجیکٹ 2023ء’ شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ جرمنی کے تحت ہمارا ٹارگٹ ہے کہ سال 2023ء تک جرمنی بھر کے 100 بڑے شہروں میں بِل بورڈز لگائے جائیں گے۔ ان شاءاللہ۔ اس ضمن میں اب تک مندرجہ ذیل 60 شہروں میں یہ بِل بورڈز لگائے جا چکے ہیں،الحمدللہ۔

Wiesbaden, Aachen, Fulda, Bensheim, Pinneberg, Gießen, Wismar, Hanau, Aalen, Lüneburg, Offenbach, Dortmund, Kempten, Bremerhaven, Regensburg, Zwickau, Husum, Bad Kreuznach, Heilbronn, Erlangen, Regensburg, Friedberg, Göttingen, Northeim, Aschaffenburg, Würzburg, Mannheim, Delmenhorst, Stade, Bonn, Frankenthal, Neuwied, Wittlich, Chemnitz, Kiel, Lübeck, Schleswig, Bielefeld, Regensburg, Friedberg, Göttingen, Northeim, Aschaffenburg, Würzburg, Mannheim, Delmenhorst, Stade, Bonn, Frankenthal, Neuwied, Wittlich, Chemnitz, Kiel, Lübeck, Schleswig, Bielefeld, Herford, Essen, Münster, Esslingen, Reutlingen, Ulm-Donau, Heidelberg, Rüsselsheim, Neuss, Viersen, Dieburg, Griesheim, Radolfzell, Augsburg, Bremen, Dresden, Düsseldorf, Hannover, Norderstedt, Osnabrück, Stuttgart, Bad Nauheim

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری مساعی میں برکت ڈالے اور ہرلحاظ سے ہماری تائید و نصرت فرمائے اور اللہ کرے کہ ہم میں سے ہر ایک تبلیغ کے اس اہم فریضہ کو کماحقہُ بجا لانے والا ہو۔آمین

(ظفر احمد ناگی۔نگران تبلیغ جوبلی پراجیکٹ 2023ء، شعبہ تبلیغ جرمنی)

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • ہدایات برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2024ء