یکم جون:

1935ء: انگلینڈ میں تمام ڈرائیورز کے لئے ڈرائیونگ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

1980ء: 24 گھنٹے خبروں کی نشریات والے پہلے ٹیلیویژن چینل CNN کی نشریات کا آغاز کر دیا گیا۔

2 جون:

1953ء: ملکہ ایلزبتھ دوم برطانیہ کی تاج پوشی ہوئی۔

3 جون:

2008ء: جنرل موٹرز نے امریکہ کینیڈا اور میکسیکو میں اپنے چار پلانٹ بند کر دئیے۔

4 جون:

1919ء: امریکی کانگرس نے 19 ویں آئینی ترمیم منظور کی جس کے تحت خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔

1989ء: چین میں فوج نے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر گولیاں چلا کر سینکڑوں افراد مار دئیے۔

5 جون:

1967ء: اسرائیل کے مصر اور شام پر لگاتار حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں چھ روزہ جنگ کا آغاز ہوا۔

6 جون:

1984ء: بھارتی حکومت نے گولڈن ٹیمپل امرتسر میں فوجی حملہ کروایا جس میں قریباً 500 سکھ ہلاک ہوئے۔

7 جون:

2002ء: امریکہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا۔

8 جون:

1968ء: ڈاکٹر مارتھن لوتھرکنگ جونیئر کے قتل کے دو ماہ بعد جیمز ایریل رے کو لندن ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

9 جون:

1983ء: برطانیہ کے جنرل الیکشن میں مارگریٹ تھیچر کی شاندار کامیابی۔

10 جون:

1940ء:اٹلی نے برطانیہ اور فرانس کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

11 جون:

2009ء: عالمی ادارہ صحت WHO نے سوائین فلُو کو عالمی وَبا قرار دے دیا۔

12 جون:

1964ء: جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگرس کے لیڈر نیلسن منڈیلا کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔

13 جون:

1991: روس کے کمیونزم کے خاتمہ کے بعد پہلے انتخابات میں بورس یلسین نے واضح برتری حاصل کرلی اور روس کے مقبول ترین صدر بن گئے۔

14 جون:

1940ء: جرمن افواج نے پیرس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

1982ء: ارجنٹائین کے ہتھیار ڈال دینے پر جزائر فالک لینڈ کی 6 ہفتوں سے جاری جنگ کا اختتام ہوا اور برطانیہ نے فتح پائی۔

17 جون:

1885ء: فرانس کی طرف سے امریکہ کو تحفہ کیا گیا مجسمہ آزادی نیویارک پہنچ گیا۔

18 جون:

2000ء: گولف کے کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے 100 ویں یو ایس چیمپئن شپ جیت لی۔

19 جون:

1968ء: مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے زیرِانتظام غریبوں کے مارچ میں 50 ہزار افراد نے شرکت کی۔

20 جون:

1910ء: امریکی شہر واشنگٹن میں پہلا فادر ڈے منایا گیا۔

21 جون:

1982ء: برطانیہ کے شہزادہ ولیم کا یوم پیدائش۔

22 جون:

1941ء: 32 لاکھ جرمن فوج نے روس پر حملہ کردیا۔

24 جون:

2010ء: جولیا گیلارڈ آسٹریلیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن گئیں۔

25 جون:

1950ء: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر حملہ کر دیا۔

1991ء: سربیا اور کروشیا نے یوگوسلاویہ سے آزادی کا اعلان کر دیا۔

26 جون:

1945ء: سان فرانسسکو میں 50 ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کئے۔

28 جون:

1914ء: آسٹریا کے ولی عہد آرچ ڈیوک فرانسس فرڈیننڈ(Archduke Franz Ferdinand) اور ان کی اہلیہ کو Sarajevo میں قتل کر دیا گیا جو جنگِ عظیم اوّل کے آغازکا سبب بنا۔

28 جون:

1997ء: برطانیہ نے سرکاری طور پر ہانگ کانگ چین کے حوالے کر دیا۔