آگے بڑھتے رہو دَمبدم دوستو!

دروازے کھلے رکھنے کا دن

مؤرخہ 8 مئی 2022ء کو جرمنی کی تمام مساجد اور نمازسنٹرز میں Open Mosque day منایا گیا۔

امسال جرمنی کی 48مساجد اور 25 نماز سنٹرز میں یہ پروگرام منعقد ہوئے۔ تمام مساجد اور نماز سنٹرز کی وقارِعمل کے ذریعہ تزئین و آرائش کی گئی۔

مہمانوں کے ساتھ آنے والے بچوں کی دلچسپی کے لئے لجنہ اماءاللہ کی طرف سے خطّاطی، ڈرائنگ کی چیزوں کے علاوہ کھیل کود کی دیگر اشیاء کا بھی انتظام کیا گیا۔

مہمانوں کو اسلام اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروانے کے لئے اسلام نمائش اور تعارفی مواد خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔ نیز مہمانوں کی ضیافت کا بندوبست کیا گیا تھا۔

مساجد و نماز سنٹرز میں مہمانوں کی آمدورفت صبح دس تا شام چھ بجے جاری رہی۔ مہمانوں کو اسلام احمدیت کا تعارف کروانے کے لئے مقامی مربیانِ سلسلہ کے علاوہ ایسے نوجوان جنہیں دینی علم کے ساتھ ساتھ جرمن زبان پر بھی عبور حاصل ہے، ڈیوٹی پر موجود رہے۔

اس پروگرام کی دعوت ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لئے معروف ریڈیو FFH میں خصوصی اشتہار نشر ہوتا رہا نیز اس پروگرام کی خبریں جرمنی بھر کے مختلف مقامی ونیشنل اخبارات میں قبل و بعد شائع ہوتی رہیں۔ نیز سماجی ذرائع ابلاغ (سوشل میڈیا) کے ذریعہ بھی لاکھوں افراد تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچا۔

خدام الاحمدیہ جرمنی کی طرف سے اس دن بین المساجد سائیکل سفر کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ آمدہ رپورٹس کے مطابق چار صد سے زائد سائیکل سوار خدام و انصار نے مختلف مساجد سے سفر کا آغاز کیا اور اس دوران مختلف گروپس چالیس مساجد میں گئے اور وہاں ہونے والے پروگراموں میں شامل ہوئے، مہمانوں کے ساتھ وقت گزارا اور مقامی احباب جماعت کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر شعبہ تبلیغ کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ہمراہ رہی۔ ان سب سائیکل سواروں ںے اَمن کے پیغام والی شرٹس پہنی ہوئی تھیں، ایک گروپ کے ساتھ مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ جرمنی بھی تھے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک نتائج ظاہر فرمائے،آمین۔

(رپورٹ: صفوان احمد ملک، کارکن شعبہ تبلیغ جرمنی)

اسلام و قرآن نمائش

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ جرمنی کو کئی سالوں سے اسلام و قرآن نمائش کے ذریعہ بھی احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق مل رہی ہے۔ اس سلسلہ میں نیشنل شعبہ تبلیغ ،جرمنی کے مختلف شہروں میں مقامی جماعتوں کے تعاون کے ساتھ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد کی توفیق پا رہا ہے۔ اسی طرح کی ایک نمائش جماعت احمدیہ ایلوانگن کو مؤرخہ 9 تا 13 مارچ 2022ء منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

خاکسار نے لوکل سیکرٹری صاحب تبلیغ و مکرم لقمان شاہد صاحب مربی سلسلہ کے مشورہ سے نمائش ٹاؤن ہال میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شعبہ تبلیغ جرمنی کی طرف سے دیدہ زیب دعوت نامہ تیار کیا گیا۔

مقامی افراد جماعت نے نہ صرف اپنے شہر بلکہ 30کلومیٹر کے علاقہ میں بھی پوسٹرز لگائے۔ 30ہزار دعوت نامے تمام افراد جماعت نے مختلف ذرائع سے تقسیم کئے۔ نمائش کے انعقاد سے قبل ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں مکرم لقمان احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے مقامی اخبارات کو اس نمائش کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا جسے مختلف اخبارات نے شائع کیا۔ نمائش میں اسلام کے تعارف اور تعلیمات پر مبنی 16 بڑے پوسٹرلگائے گئے جبکہ ملٹی میڈیا کے ذریعہ تصاویر آویزاں کی گئیں۔

مؤرخہ 9مارچ 2022ء کو مہمانِ خصوصی جناب Michael Dambacher صاحب لارڈ مئیر Ellwangen نے فیتا کاٹ کر نمائش کا رَسمی افتتاح کیا۔ بعدازاں جماعتی روایات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت مکرم عاطف ندیم صاحب کے حصہ آئی۔ اس کے بعد مکرم سجاد بٹ صاحب ناظم اسٹیج نے جماعت احمدیہ عالمگیر کا تعارف کروایا جس کے بعد لارڈ مئیر صاحب نے جماعت کے بارہ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘‘مجھے اُمید ہے کہ اس شہر کے باسیوں کو آئندہ دنوں میں اسلام کی حقیقی تعلیم سے آگاہی ہوگی’’۔

میئر صاحب کی تقریر کے بعد مکرم لقمان احمد شاہد صاحب ریجنل مربی سلسلہ نے حاضرین کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور شکریہ ادا کرنے کے بعد تقریب کی اختتامی دعا کروائی۔

مؤرخہ 12مارچ کو نسل پرستی کےموضوع پر ایک مذاکرہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی، کمبونی چرچ کے سرپرستِ اعلیٰ جناب Anton Schneider صاحب کے علاوہ مقامی پریس اور میڈیا مالک جناب Opferkuch صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر 60 سے زائد جرمن مہمان ہال میں موجود تھے۔ مذاکرے کی نظامت کے فرائض مکرم عدیل احمد خالد صاحب مربی سلسلہ شعبہ تبلیغ نے سرانجام دئیے۔ مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نسل پرستی و تعصب کی مذمت کرنے کے علاوہ مختلف سوالات کے ذریعہ بھی اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کی۔

اس نمائش کو 235سے زائد مردو خواتین نے دیکھا۔ معزز مہمانوں کے لئے ضیافت کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔

جناب Roderich Kiesewetter صاحب ممبر آف جرمن پارلیمنٹ صاحب بھی تشریف لائے اور مکرم لقمان شاہد صاحب مربی سلسلہ کے ساتھ نشست کے بعد موصوف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اسلام کی یہ تصویر کسی نے پیش نہیں کی نیز کہا کہ یہ نمائش لوگوں کی اسلام کے بارہ غلط فہمیاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی،ان شاءاللہ۔

(رپورٹ:مکرم محمد اقبال صاحب صدر جماعت ایلوانگن)

شہر کی انتظامیہ کے ساتھ افطار

مورخہ 28 اپریل 2022ء کو Eppelheim کے نماز سینٹر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کو افطاری کی دعوت دی گئی جس میں شہر کی میئر محترمہ Patricia Rebmann اپنے خاوند جناب Rebmann، ایک راہبہ محترمہ Michaela Schmittberg

CDU پارٹی سے محترمہ Rabea Niebel اور SPD پارٹی سے محترمہ Anika Wesch نے شرکت کی۔ جماعت Eppelheim کی طرف سے مکرم عثمان احمد صاحب صدر جماعت ،مکرم نویل احمد شاد صاحب مربی سلسلہ، مکرم ڈاکٹر سفیر نجم صاحب سیکرٹری امورِخارجہ اور مکرم انتصار احمد صاحب سیکرٹری تبلیغ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اسلام میں رمضان المبارک کے حوالے سے روزوں کی فضیلت کے بارے میں ایک پریزینٹیشن بھی پیش کی۔

(رپورٹ مکرم نویل احمد شاد صاحب مربی سلسلہ)

STOPPT DEN WELTKRIEG!

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو مؤرخہ 29 اپریل 2022ء کو Wiesbaden شہر میں “STOPPT DEN WELTKRIEG!” کے نام سے ایک پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں 270 خدام حضورانور کے ارشادات پر مشتمل ٹی شرٹس پہنے ہوئے اور بینرز اٹھائے ہوئے مرکزی ریلوےاسٹیشن کے سامنے کھڑے ہوئے اور وہاں سے گزرنے والے افراد کو جنگی تباہ کاریوں اور اس کے بَدنتائج سے بچنے نیز دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کو تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ شام کے وقت اسی جگہ پر “STOPPT DEN WELTKRIEG!”کے نام سے ایک مذاکرہ کا انتظام بھی کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل مہمانان خصوصی مدعو تھے:

•مکرم فرہاد غفار صاحب مربی سلسلہ

•مکرم ڈاکٹر وجاہت وڑائچ صاحب مہتمم تربیت اور Vice Chairman Humanity First Germany

•Frau Dr. Martina Fischer (Friedensforscherin)

•Frau Pfarrerin Müller-Langsdorf vom Zentrum Oekumene (Schwerpunkt Friedensarbeit)

•Frau Nadine Ruf (Vizevorsitzende der SPD-Fraktion im Landtag)

اس ڈسکشن میں15 غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے۔ اسی طرح100 افراد آن لائن شام ہوئے۔ پروگرام کے بعد تمام شاملین اور مہمانان کے لئے افطاری کا بھی انتظام کیا گیا۔

ریفریشر کورسز

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے زیرِانتظام 18 فروری تا 13 مارچ 2022ء ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں تلاوت قرآن کریم اور عہد دُہرانے کے بعد مکرم احمدکمال صاحب صدرمجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے حاضرین کو بحیثیت عہدیدار اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی اور قائدین کے سوالات کے جواب دیے۔ نیشنل و ریجنل اجتماعات، نیشنل اجلاس، حفظ قرآن پروگرام سے متعلق آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں راہنمائی کی۔ ممبران نیشنل عاملہ نے گزشتہ ماہ کی رپورٹس کا جائزہ لیا اور شعبہ سے متعلقہ امور میں ناظمین کی راہنمائی کی۔ یہ ریفریشر کورسز جامعہ احمدیہ جرمنی Riedstadt، مسجد بیت البصیر مہدی آباد، مسجد بیت النصرKöln اور Weil der Stadt میں منعقد ہوئے۔ ان پروگرامز میں 23ریجنز کے کل 1.314 ناظمین نے شرکت کی۔ شمولیت کرنے والے ریجنز کے نام درج ذیل ہیں:

Wiesbaden, Taunus, Nordhessen, Wetterau/Main-Kinzig, Baden, Rheinland-Pfalz, Hessen-Mitte, Muqami, Nasir-Bagh, Rüsselsheim, Südhessen, Südwesthessen, Südosthessen, Bayern, Württemberg Nord, Württemberg Süd, Hamburg, Schleswig-Holstein, Niedersachsen, Nordrhein-Ost, Nordrhein-West, Westfalen-Nord, Westfalen Süd.

(رپورٹ: مکرم بسالت احمد صاحب مربی سلسلہ)

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • ہدایات برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2024ء