جامعہ احمدیہ جرمنی میں نئی کلاس کا آغاز ان شاءاللہ ماہ ستمبر2024ء سے ہورہا ہے۔ تمام امیدوار جو جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے خواہشمند ہوں ان سے درخواست ہےکہ جامعہ احمدیہ جرمنی واقع Riedstadt کے دفتر سے داخلہ فارم حاصل کرکے اپنی درخواست صدرجماعت ولوکل امیر کی تصدیق کے ساتھ30 مئی 2024ء تک جامعہ کے پتہ پر بھجوا دیں۔ تحریری ٹیسٹ جامعہ احمدیہ میں ہوگا جو زیادہ تر نصاب وقفِ نَو اور عام دینی معلومات میں سے ہوگا تاہم اس کے علاوہ بھی سوالات پوچھے جاسکتے ہیں تحریری ٹیسٹ کے علاوہ زبانی انٹرویو ہوگا۔ انٹرویو کے بعد کامیاب قرار پانے والے طلباء ہی داخلہ کے اہل سمجھے جائیں گے۔ داخلہ کے لئے اُمیدوار کا درج ذیل شرائط کا پورا کرنا لازمی ہوگا۔

1۔ امیدوار کم از کم دس جماعتیں(Realschulabschluss) پاس کرچکا ہو تاہم Abiturکرنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔

2۔ امیدوار کی عمر زیادہ سے زیادہ 18سال ہو البتہAbitur ہونے کی صورت میں عمر میں اسی لحاظ سے رعایت ہوگی۔ لیکن امیدوار کی عمر کسی صورت میں بھی 20 سال سے زائد نہ ہو۔

3۔ امیدوار کو قرآن کریم صحتِ تلفّظ کے ساتھ پڑھنا آتا ہو اور اگر کچھ حصہ کا ترجمہ بھی آتا ہو تواُسے اضافی اہلیت کا حق دار سمجھا جائے گا۔

4۔ اُمیدوار نے وقف نو کا مکمل نصاب پڑھا ہونیز اسلام اور احمدیت کے متعلق بنیادی معلومات رکھتا ہو، کتب حضرت مسیح موعود کاتعارف اور مطالعہ رکھتا ہو۔

5۔ جرمنی سے باہر کے ممالک کے طلباء کی تعلیمی قابلیت کا فیصلہ ملک کی تعلیمی صورت حال کے لحاظ سے انٹرویو بورڈکرےگا۔

6۔ بیرون از جرمنی سے صرف وہی طلبہ درخواست دیں جنہیں جرمنی میں رہنے کے لئے قانونی طور پر اجازت ہو اور جامعہ احمدیہ میں داخلے اور ہوسٹل میں رہائش کے سلسلے میں ملکی قانون کے مطابق کوئی روک نہ ہو۔

7۔ کسی دوسرے ملک سے جرمنی آکر آباد ہونے والے طلباءجو عرصہ پانچ سال یا اس سے کم عرصہ سے جرمنی میں مقیم ہیں ایسےطلباء کے لئے استثنائی طور پر بعض رعایتیں ہوسکتی ہیں لیکن اِس کا فیصلہ انٹرویو بورڈ کرے گا۔

8۔ اُمیدوار کا جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہونا ضروری ہے۔ درخواست کے ہمراہ اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹ کی نقول اور اپنے ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوا کر ارسال کریں۔

9۔ داخلہ کی سفارش ٹیسٹ اور انٹرویو کو ملاکر رزلٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

10۔ اُمیدواران سے درخواست ہے کہ ابھی سے اپنا وقت قرآن کریم کا تلفظ، ترجمہ سیکھنے اور کُتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ میں گزاریں۔ وقفِ نو کے نصاب کو دہراتے رہیں۔ نمازوں میں باقاعدگی اختیار کریں اور دُعائیں کرتے رہیں۔

11۔ داخلہ فارم کے ہمراہ دو عدد فوٹو، تعلیمی اسنادکی نقول، ڈاکٹرکا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ اور ویزہ کی کاپی ارسال کریں۔

یہ فارم جامعہ کی ویب سائٹ jamia.de سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

Am alten Grenzstein 4-6
64560 Riedstadt-Goddelau

Tel: +49 (0) 6158 87837-0
Fax: +49 (0) 6158 87837-37

(پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی)

(اخبار احمدیہ جرمنی اپریل 2024ء صفحہ18)

متعلقہ مضمون

  • اعلان برائےداخلہ جامعہ احمدیہ جرمنی

  • چند اہم تقرریاں

  • تقاریربرموقع جلسہ سالانہ 2023ء جرمنی

  • اسائلم کے متعلق رہنمائی