اس سال جلسہ سالانہ جرمنی بفضلہ تعالیٰ 23 تا 25 اگست 2024ء بمقام Flugplatz Mendig منعقد ہو رہا ہے۔ یہ جگہ سابقہ مقامات سے زیادہ وسیع وعریض ہے۔ یہ یقیناً اللہ تعالیٰ کی کھلی کھلی تائید و نصرت کا اظہار ہے کہ ہر جلسہ سالانہ پر ہمیں جگہ کی تنگی اور اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ بڑی اور کھلی جگہ کی ضرورت کا احساس ہوتا ہے۔

Flugplatz Mendig

1914ء میں اس جگہ کی بنیاد بطور ہوائی اڈہ اس وقت رکھی گئی جب جنگ عظیم اوّل شروع ہو چکی تھی اور Mendig میں فوجی نقل و حمل کے لئے ایک اڈے کی ضرورت تھی۔ 1972ء سے یہ جگہ مختلف نوعیت کے کاموں کے لئے استعمال ہو رہی ہے جس میں موٹر گاڑیوں اور لاریوں کی رفتار اور دیگر معاملات کی افادیت پرکھی جاتی ہے۔ اسی طرح بعض شائقین اپنے دو تین سواریوں والے ہوائی جہاز بھی اُڑانے کا شغل کرتے ہیں۔

جلسہ گاہ: اس مرتبہ جلسہ سالانہ کے لئے بڑے شامیانے نصب کئے جائیں گے جس کے نتیجہ میں آواز کے مسائل نہ ہوں گے اور تقاریر بآسانی سنی جا سکیں گی جو جلسہ کا اصل مقصد ہے۔
عمومی معلومات: جلسہ سالانہ کے متعلق معلومات ویب سائٹ www.jalsasalana.de اور ہاٹ لائین 06950688673 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

جلسہ سالانہ پر پہنچنے کا ایڈریس درج ذیل ہے:
Flugplatz 56743 Mendig

رجسٹریشن: احباب جماعت کا داخلہ AIMS ID کارڈ کے ذریعہ ہوگا جسے ہمراہ لانا نہ بھولیں۔

غیر از جماعت مہمانان کی شمولیت: ہر سال کی طرح زیرتبلیغ مہمانوں کو جلسہ پر مدعو کرنے کے لئے آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر آن لائن اندارج کر سکتے ہیں:

www.jalsasalana.de/anmeldung/

سیکیورٹی: براہِ کرم قیمتی اشیاء ہمراہ نہ لائیں۔ ایسی اشیاِء کی حفاظت کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ سیکیورٹی نقطہ نظر سے تیز اور نوکیلی اشیاء قینچی، چھری نیز لائٹر وغیرہ اپنی گاڑی ہی میں رکھیں۔ ایسی اشیاء جلسہ گاہ کے اندر لے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

رہائش: جلسہ سالانہ پر سونے کا انتظام نصب کیے گئے بڑے خیموں میں ہوگا۔ رہائش پر محدود تعداد میں گدے (4000 خواتین اور 3000 مردوں کے لئے) دستیاب ہوں گے جو 10 یورو رہن کے عوض حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ جن کے لئے ممکن ہو اپنا گدا اور موسم کے مطابق بستر ہمراہ لائیں۔ جلسہ پر محدود تعداد میں بستر (رضائی تکیہ چادر) قیمتاً 10 یورو میں دستیاب ہوں گے۔ جو پہلے آئیے پہلے پائیے کے مطابق مہیا کئے جائیں گے۔

پرائیویٹ خیمہ جات اور Caravans: جو احباب جلسہ سالانہ پر اپنے ذاتی خیمہ جات لگانا چاہتے ہیں یا اپنی Wohnwagen لانا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہےکہ جلسہ سالانہ کی ویب سائٹ پر موجود فارم پُر کرکے اجازت نامہ حاصل کرلیں۔ خیمہ جات بدھ 21 اگست 2024ء سے پہلے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

معذور افراد کے لئے انتظامات: ایسے افراد جو وہیل چئیر استعمال کرتے ہیں ان کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مردوں اور خواتین کی جلسہ گاہوں میں داخلہ کے لئے Ramp بنائے گئے ہیں۔ ہر بیت الخلاء کی جگہ پر معذور افراد کے لئے بیت الخلاء مختص کئے گئے ہیں۔

مقام جلسہ پر پہنچنے کا طریق: بذریعہ گاڑی مندرجہ ذیل طریق سے مقام جلسہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ شہر کی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ہدایت ہے کہ صرف Kruft کا Ausfahrt/Exit ہی لیں۔ آپ کو Autobahn سے ہی مقام جلسہ کا سائن بورڈ مل جائے گا۔

فرانکفرٹ سے آتے ہوئے: A3 پر Köln کی طرف سفر کریں۔ Ausfahrt 42-Dreieck Dernbach سے A48 پر Koblenz کی طرف جائیں۔ جنکشن 9 پر Köln–Ludwigshafen کی طرف جانے والی سڑک A61 کی طرف مڑیں۔ Ausfahrt 35 Kruft پر اتر کر جلسہ سالانہ کے سائن بورڈ کو فالو کریں۔

ہمبرگ سے آتے ہوئے: آٹو بان A1 پر جنوبی سمت میں سفر کریں۔ Köln کے قریب Autobahn A61 جو Koblenz کی طرف لے جاتی ہے مڑیں۔ Ausfahrt 35 Kruft پر اتر کر جلسہ سالانہ کے سائن بورڈ کو فالو کریں۔

جنوب سے آتے ہوئے: Autobahn A61 پر Koblenz/Bonn کی طرف سفر کریں۔ Ausfahrt 35 Kruft پر اتر کر جلسہ سالانہ کے سائن بورڈ کے مطابق سفر کریں۔

کولون سے آتے ہوئے: آٹو بان A61پر جنوبی سمت میں سفر کریں۔ Ausfahrt 35 Kruft پر اتر کر جلسہ سالانہ کے سائن بورڈ کے مطابق سفر کریں۔

بذریعہ ٹرین آنے والے Koblenz کے ریلوے اسٹیشن سے 23 نمبر ٹرین لیں جو Mendig اسٹیشن تک پہنچائے گی۔ Mendig اسٹیشن سے مقام جلسہ تک پہنچانے کا انتظام شعبہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ہوگا۔

پارکنگ: پارکنگ کا انتظام مقام جلسہ پر ہی ہوگا جو زنانہ و مردانہ جلسہ گاہ کے بہت نزدیک ہے۔ تاہم معذور، بیمار یا عمر رسیدہ احباب و خواتین کے لئے پارکنگ سے جلسہ گاہ میں داخلہ کی جگہ تک لے جانے کے لئے چھوٹی گاڑیوں کا انتظام بھی ہوگا۔ نیز شعبہ استقبال کے خدام احباب کی مدد کے لئے موجود ہوں گے۔

جلسہ گاہ مستورات

مستورات کے لیے جلسہ کے بڑے پنڈال میں 6 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کے ساتھ داخلہ ممکن ہوگا۔ کم عمر بچوں والی خواتین کے لئے علیحدہ خیمے نصب کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں کھانا لےکرجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جلسہ سالانہ مستورات کے احاطہ میں پردہ کے پیش نظر تصاویر اتارنا ممنوع ہے۔ جلسہ کی کارروائی اور نمازوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود کارکنات کے ساتھ تعاون کی درخواست ہے۔

بچوں والے خیمے: کم عمر یعنی 6 سال تک کے بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے دو مخصوص خیمے لگائے گئے ہیں تاکہ مائیں بچوں کے ساتھ سہولت سے جلسہ کی کارروائی سن سکیں۔ Push Chair/Kinderwagen ہال کے باہر مقررہ جگہ پر کھڑا کرنے کی درخواست ہے۔

اعلانات: گم شدہ بچوں کے لئے مرکزی جلسہ گاہ مستورات میں سے ہی اعلانات کیے جائیں گے۔ تاہم بچوں کو ’’بچوں والے خیمہ‘‘ سے ہی سے وصول کر سکیں گی۔

کنڈر واگن: موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بارش اور دھوپ سے بچنے کے لئے کنڈر واگن کا Cover ضرور ہمراہ لائیں۔

چھوٹے بچوں کی نگہداشت: بچوں کے ڈائپر بدلنے کی سہولت کا انتظام بچوں کے خیمہ سے باہر6 چھوٹے خیموں میں کیا گیا ہے جن میں سے ایک خیمہ معذور بچوں کےلیے بھی مختص کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کے اندر ڈائپر بدلنے کی سخت ممانعت ہے۔

خصوصی بچوں کے لیے جگہ: مستورات کے احاطہ میں امسال بھی ایک وسیع خیمہ ایسے بچوں کے لئے مختص کیا گیا ہے، جو کسی معذوری کے باعث خصوصی توجہ کے محتاج ہیں۔

شعبہ امانات: شعبہ امانات میں جو سامان آپ جمع کروائیں وہ تھیلوں کی بجائے کسی سوٹ کیس یا بیگ میں ہو۔ سارا سامان ایک بار اچھی طرح پیک کرکے جمع کروائیں اور جو نمبر آپ کو جاری کیا جائے اس کی تصویر بنا کر محفوظ کرلیں۔ بروز اتوار اختتامی اجلاس کے 3 گھنٹے بعد شعبہ امانات بند کردیا جائے گا اس لیے سامان رکھوانے والی بہنوں سے درخواست ہوگی کہ بروقت سامان لے جائیں۔

احباب جماعت سے درخواست ہے کہ وہ اس دینی جلسہ پر اپنی شمولیت کو یقینی بنانے اور زیادہ سے زیادہ روحانی ثمرات سمیٹنے کے لئے ابھی سے ذہنی اور عملی طور پر تیاری شروع کر دیں۔ سب احباب سے جلسہ سالانہ جرمنی کی ہر لحاظ سے کامیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اور ہمیں حضرت مسیح موعود کی جلسہ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے کی گئی دعاؤں کا وارث بنائے۔ آمین۔

(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ اگست 2024ء صفحہ 16)

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • پرواز بلند ہے جس کے تخیل کی