شعبہ وصایا جرمنی نے مؤرخہ 20 اپریل 2024ء کو وصیت سیمینار زیرِصدارت مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت جرمنی بذریعہ یوٹیوب چینل منعقد کرنے کی توفیق پائی، الحمدللہ۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیہ خط حضورانور کی خدمت میں مع پروگرام لکھا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جومکرم حافظ محمد ظفراللہ صاحب نے کی جس کے بعدمکرم مرتضیٰ منان صاحب مربی سلسلہ نے نظم پیش کی۔ سیمینار کی پہلی تقریر مکرم محمد الیاس منیر صاحب مربی سلسلہ نے ’نظامِ وصیت اصلاح نفس کا ذریعہ‘‘ کے موضوع پر اُردو زبان میں کی۔ آپ نے حضرت مسیح موعود اور خلفاء کرام کی نصائح کی روشنی میں احبابِ جماعت کو اس بابرکت نظام میں شمولیت کی ترغیب دلائی۔ اس کے بعد مکرم عمران قمر صاحب (کارکن شعبہ وصایا) نے نظم پیش کی۔ سیمینار کی دوسری تقریر مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ جرمنی نے ’’خلیفہ وقت کی تحریک برائے نئی وصایا کی برکات‘‘ کے موضوع پر اردو زبان میں کی۔ مکرم نیشنل امیر صاحب جرمنی کے اختتامی خطاب اور دعا کے ساتھ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے اُردو و جرمن ترجمہ کا بھی انتظام موجود تھا۔
بیت السبوح کے ہال میں لوکل امارات فرانکفرٹ، ڈارمشٹڈ، ڈیٹسن باخ اور آفن باخ کے احباب جماعت نے پروگرام میں شرکت کی۔ جرمنی و بیرونی ممالک سے آن لائن پروگرام دیکھنے والوں کی تعداد پچیس ہزار سے زائد تھی، الحمدللہ۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد کے متعلق احباب کی بہت مثبت آراء موصول ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضورانور کی راہنمائی میں اپنے فرائض بہتر رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ اگست 2024ء صفحہ 46)