قَالَ حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ، خَطِیْبًا یَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِیَّﷺ یَقُولُ مَنْ یُرِدِ اللہُ بِہ خَیْرًا یُفَقِّھْہُ فِیْ الدِّیْنِ، وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللہُ یُعْطِیْ، وَلَنْ تَزَالَ ھَذِہِ الأُمَّۃُ قَائِمَۃً عَلَى أَمْرِ اللہِ لَا یَضُرُّھُمْ مَنْ خَالَفَھُمْ حَتَّى یَأْتِیَ أَمْرُ الل
(صحیح بخاری کتاب العلم)
حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ میں نے معاویہ سے سنا ۔ وہ خطبہ میں فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے اور میں تو محض تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا تو اللہ ہی ہے اور یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی اور جو شخص ان کی مخالفت کرے گا ، انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے۔
