سیّدنا حضرت امیرالمومنین نے خطبہ جمعہ فرمودہ 31 دسمبر 2021ء میں خصوصی دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
کل ان شاءاللہ نیا سال بھی شروع ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آنے والے سال کو افرادِ جماعت کے لیے، جماعت کے لیے من حیث الجماعت ہرلحاظ سے بابرکت فرمائے۔ہر قسم کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے اور دشمن کے جماعت کے خلاف منصوبے خاک میں ملا دے۔ حضرت مسیح موعودؑ سے جو اللہ تعالیٰ نے وعدے کیے ہیں اُن وعدوں کو ہم بھی اپنی زندگیوں میں کثرت سے پورا ہوتا ہوا دیکھیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ یہ نظارے بھی دکھائے۔ پس بہت دعائیں کرتے رہیں۔ نئے سال میں دعاؤں کے ساتھ داخل ہوں۔ تہجد کا بھی خاص اہتمام کریں۔ اجتماعی طور پر نہیں تو انفرادی طور پہ گھروں میں بھی تہجد کی نماز ادا کرنی چاہیے۔ اوّل تو یہ مستقل عادت ہونی چاہیے۔ لیکن کل سے جب پڑھیں یا آج رات سے تو اس کو بھی کوشش کریں کہ مستقل حصّہ زندگیوں کا بن جائے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق بھی دے،آمین۔ حضورانور نے درود شریف اور استغفار کے علاوہ یہ دعائیں کثرت سے پڑھنے کی تاکید فرمائی:

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃًۚ

اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ

اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔ یقیناً تُو ہی بہت عطا کرنے والا ہے۔
رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ اِسۡرَافَنَا فِیۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا
وَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ۔
اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی۔ اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔
اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس کی توفیق دے،آمین۔

متعلقہ مضمون

  • جلسہ روحانی پیاس بجھانے کا موقع

  • خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 2009ء کا متن

  • کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟

  • جِن کو نِشانِ حضرتِ باری ہوا نصیب