تفقہ فی الدین سے مراد یہ ہے کہ دینی احکام پر غور کرتے رہنا اور ان کی حکمتوں تک رسائی کی کوشش کرنا اور یہ وَیُعَلِّمُھُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَۃَ کے جو دوسرے پہلو ہیں اس کی طرف توجہ دلانے والی نصیحت ہے۔ علم تو ہے لیکن اس علم کی کنہ، اس کی غرض وغایت، اس کے اندرونی راز کن معنوں میں اس کو دوسروں پر چسپاں کیا جا سکتا ہے یا اور دوسری چیزوں پر چسپاں کیا جا سکتا ہے، بہت وسیع مضمون ہے لیکن خلاصہ یہی ہے کہ علم حاصل کرنا کافی نہیں جب تک اس میں ڈوب کر اس میں مضمر حکمتیں، اس کے اندر پوشیدہ عقل کی گہری باتوں تک آپ کی رسائی نہ ہو اور فرمایا جوان باتوں میں وقت صرف کرتا ہے اس کے رزق میں برکت دی جاتی ہے۔

(خطبات طاہر جلد 14ص107،108)

متعلقہ مضمون

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامسکی زبان مبارک سے

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامسفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الثالثفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الثانی فرماتے ہیں