دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ کمزور لوگ ہمیشہ اپنے لئے سہارے کی تلاش کرتے ہیں لیکن کیونکہ صلاحیتیں مختلف ہوتی ہیں اس لئے بعض لوگ جن میں کچھ قابلیت ہو آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن بعض مزید سہارے کو چاہتے ہیں۔… پس مربّیان اور مبلغین اور دوسرے واقفین زندگی جن کو دین کا علم ہے خاص طور پر اس بات کی طرف توجہ کریں کہ لوگوں کی استعدادوں کو سہارے دے کر اوپر لائیں۔ کم از کم درجے سے اوپر کے درجوں کی طرف استعدادوں کو بڑھانے میں مدد دیں یا جن درجوں پر ہیں ان کے بھی جو مختلف معیار ہیں ان کو بھی بڑھانے کی کوشش کریں۔ یہ بات جہاں ترقی کرنے والے افراد کے ایمان و یقین میں اضافہ کرنے والی ہو گی وہاں جماعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
(خطبہ جمعہ 30؍ جنوری 2015ء)

متعلقہ مضمون

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامسکی زبان مبارک سے

  • حضرت خلیفۃالمسیح الرابعفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الثالثفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الثانی فرماتے ہیں