ایک اور بھی راہ ہے جس سے انسان گناہ سے بچ سکتا ہے، وہ خداتعالیٰ کے حسن پر اطلاع ہے۔ جب پوری معرفت اور بصیرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے جمال کو دیکھتا ہے تو اس حسن کے بالمقابل تمام لذات اسے ہیچ اور فانی نظر آتی ہیں اور ساری خوشیوں اور راحتوں کواسی صاحب الحسن کی اطاعت میں پاتا ہے۔ یہ مقام اعلیٰ درجہ کے انسانوں کا ہوتا ہے۔ مگر ایک طبقہ انسانوں کا ایسا بھی ہے جو خوفِ الٰہی بھی ان کو گناہوں سے بچا لیتا ہے اور یہ خوف علومِ حقہ میں تفقہ کرنے سے پیدا ہوتا ہے، اسی لئے علماء ربانی کی شان میں کہا گیا ہے اِنَّمَا یَخْشَی اللہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَاءُ۔ (خطابات نور صفحہ 73)

متعلقہ مضمون

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامسکی زبان مبارک سے

  • حضرت خلیفۃالمسیح الرابعفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الخامسفرماتے ہیں

  • حضرت خلیفۃالمسیح الثالثفرماتے ہیں