طلباء کا مسجد ناصر وائبلنگن کا دَورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس نے ازراہِ شفقت مؤرخہ 5 ستمبر 2023ء کو مسجد ناصر Waiblingen کا افتتاح فرمایا۔ اس کی تشہیر علاقہ کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کثرت سے ہوئی جس کی وجہ سے مسجد اور اسلام کے بارہ میں جاننے کے لئے لوگوں کی دلچسپی بڑھی۔ اسی سلسلہ میں Ludwig-Schlaich اکیڈمی کے 54 طلباء نے جو کنڈرگارٹن کے اساتذہ بننے کی تربیت پا رہے ہیں مع لیکچرار و پادری ویرونیکا بوہنیٹ مسجد کا معلوماتی دَورہ کیا۔

ویرونیکا بوہنیٹ صاحبہ نے اس سے قبل مسجد ناصر کے سنگِ بنیاد کے موقع پر پروٹسٹنٹ چرچ کی نمائندہ کی حیثیت سے ایک اینٹ بھی رکھی تھی۔ یہ طلباء دو گروپس میں آئے۔ مکرم شارق افتخار صاحب مربی سلسلہ نے ڈیڑھ گھنٹہ تک انہیں مسجد کے مختلف حصے دکھائے اور اسلام احمدیت کا تعارف کروانے کے علاوہ اسلام کے متعلق نمائش بھی دکھائی۔ طلباء نے مربی صاحب سے اسلام کے متعلق مختلف سوالات کرکے اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل کی۔ آخر میں مہمانوں کی خدمت اشیائے خور و نوش پیش کی گئیں اور تحائف دئیے گئے۔

(رپورٹ:مکرم پرویز احمد صاحب۔ صدر جماعت Waiblingen)

سیاسی نمائندہ سے ملاقات

جماعت احمدیہ Ellwangen کے ایک وفد نے مؤرخہ 25 نومبر 2023ء کو سیاسی پارٹی SPD کے نمائندہ Kevin Leiser سے ملاقات کی۔ جس میں مقامی جماعت کے مربی سلسلہ مکرم شارق افتخار صاحب، صدر جماعت مکرم مبشراحمد صاحب، مکرم عدنان محمد صاحب سیکرٹری تبلیغ، مکرم خرم محمد صاحب سیکرٹری جائیداد اور ایک طفل ظافر محمد صاحب شامل تھے۔

اس ملاقات میں جرمنی کے عمومی حالات، فلسطین اسرائیل تنازعہ اور اَمن عالم کے لیے جماعت احمدیہ کی مساعی کے بارہ میں دو گھنٹے تک تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نمائندہ نے جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کا وعدہ کیا۔

عرب احباب کے ساتھ تبلیغی نشست

جماعت Ellwangen کو مؤرخہ 10 دسمبر 2023ء عرب احباب کے ساتھ ایک تبلیغی نشست منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مرکز سے مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب مربی سلسلہ کے ساتھ دو احمدی شامی مہمان مکرم مأذن عقلہ صاحب اور مکرم ولید فلیون صاحب تشریف لائے۔

اس نشست میں زیرِتبلیغ افراد کو جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچایا گیا اور حضرت مسیح موعود کی آمد کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر مہماںوں کو قرآنِ مجید اور جائے نماز کے تحفہ دئیے گئے جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس نشست میں 40 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

(رپورٹ: مکرم عدنان محمد صاحب۔ سیکرٹری تبلیغ جماعت ایلوانگن)

(اخبار احمدیہ جرمنی، شمارہ جنوری 2024ء صفحہ 36)

متعلقہ مضمون

  • پروگرام 48 واں جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی 2024ء

  • جلسہ سالانہ کا ایک مقصد ’’زہد‘‘ اختیار کرنا ہے

  • جلسہ سالانہ کی اہمیت

  • ہدایات برائے جلسہ سالانہ جرمنی 2024ء