جرمني ميں رائج جمہوري نظام کي کاميابي کي ايک بڑي وجہ يہاں ہر چار سال بعد وفاق سے لے کر بلدیہ تک بڑي باقاعدگي سے انتخابات کا انعقاد اور اس کے نتائج کو تسليم کيا جانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمني ميں آباد دوسري قوميتوں کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لئے بھی ہر شہر ميں پانچ سال بعد غيرملکيوں کو اپنا ايک مشاورتي بورڈ منتخب کرنے کا موقع فراہم کيا جاتا ہے جس کے ممبران کي تعداد کا انحصار شہر ميں موجود غيرملکيوں کي آبادي کے تناسب سے رکھا جاتا ہے۔ اس نظام کو جرمن زبان ميں Ausländerbeirat کہا جاتا ہے۔ دوسري قوميتوں کو اس مشاورتي نظام کا حصہ بنانے کا آغاز 1972ء ميں ويزبادن سے ہوا تھا جو رفتہ رفتہ اب سارے جرمني ميں رائج ہے۔ منتخب ہونے والے افراد صوبائي درجہ پر اپني ايک کابينہ اور اس کے سربراہ کا انتخاب کرتے ہيں جو صوبائي حکومت کے سامنے غيرملکيوں کے مسائل اور ان کے حل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ فرانکفرٹ صوبہ ہيسن کا ايک اہم شہر ہے اور ہيسن ميں صوبائي سطح کے مشاورتي بورڈ کو AGAH کا نام ديا گيا ہے يعني Arbeitsgemeinschaft der Ausländerbeiräte۔ اس کے سات ممبران ہيں جن کا تعلق روس، ترکي، يونان اور شام سے ہے۔ ان کا چناؤ اڑھائي سال کے لئے کيا جاتا ہے جبکہ شہروں ميں ممبران مشاورتي بورڈ کي مدت پانچ سال ہے۔ 20 نومبر کو صوبہ ہيسن کي وزيرثقافت Frau Hoffman اور AGAH کے صدر Herr Enis Gülegen نے صوبائي پارليمنٹ ہاؤس ميں ان تمام ممبران مشاورتي بورڈ کو خصوصي سرٹيفکيٹ اور اعزازت سے نوازا۔ صوبہ ہيسن کے 80 شہروں ميں غيرملکيوں کے مشاورتي بورڈ قائم ہيں جن ميں ايسے ممبران جو 20 سال يا اس سے زائد مدت سے اپنے علاقے ميں خدمت کر رہے ہيں ان کو اعزاز سے نوازا گيا۔ اس کے لئے تين گروپ بنائے گئے تھے۔ چاليس سال سے زيادہ خدمت کرنے والے، تيس سال سے زائد اور تيسرا گروپ بيس سال سے زائد وقت سے منتخب ہو کر خدمت کرنے والوں کا تھا۔ اس پروقار تقريب ميں اعزازات دئيے جانے سے قبل وزيرثقافت نے ان امور کي تفصيل بيان کي جو AGAH کے ساتھ مل کر يا اس کے کہنے پر صوبائي حکومت نے مکمل کئے۔
اعزاز حاصل کرنے والوں ميں چار پاکستاني احمدي احباب بھي شامل تھے۔ مکرم محمد شريف خالد صاحب جو 1960ء کي دہائي سے جرمني ميں مقيم ہيں اور مختلف عہدوں پر جماعتي خدمت کي توفيق پاتے رہے ہيں، آپ کو 28 سال سے مسلسل اپنے شہر ڈيٹسن باخ سے منتخب ہونے پر اعزاز سے نوازا گيا۔ ياد رہے کہ محترم محمد شريف خالد صاحب حکومت پاکستان سے تمغہ خدمت بھي حاصل کر چکے ہيں۔ مکرم ظفر اقبال منيب صاحب (روڈگاؤ) پچيس سال سے، مکرم ريحان رشيد صاحب (Gustavburg) اور مکرم ارشد احمد شہباز صاحب (ڈارمشٹڈ) کو بيس بيس سال سے منتخب ہونے پر اعزاز حاصل کرنے والوں ميں شامل تھے۔ احباب جماعت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس تقریب میں مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب اميرجماعت جرمني نے بھي شرکت کي۔
اعزازات کي تقسيم کے بعد تمام مہمانوں کے لئے اسمبلي ہال سے منسلک کمرہ ميں ضيافت کا اہتمام تھا ۔ اللہ تعاليٰ ان چاروں احمديوں کو يہ اعزاز مبارک کرے، آمين۔
