جماعت احمدیہ جرمنی کے زیرانتظام
جماعت احمديہ ہر سال خصوصی طور پر ماہ ربيع الاوّل کے دوران جلسہ ہائے سيرت النبیﷺ کا انعقاد کرتی ہے۔ ان جلسوں کا آغاز اس وقت جماعت احمديہ نے کيا تھا جب ايک ہندو نے آنحضورﷺ کے بارہ ميں گستاخانہ کتاب لکھي اور غازي علم الدين صاحب نے حضورﷺ کی غيرت ميں اسے قتل کر ديا۔ حضرت خليفةالمسيح الثانیؓ نے اس موقع پر فرمايا تھا کہ ايسی کتابوں کا اصل جواب يہ ہے کہ ہم آنحضورﷺ کی سيرت کو کثرت کے ساتھ بيان کريں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کريں۔ اس کے ليے حضورؓ نے جلسہ ہائے سيرت النبیﷺ منعقدکرنے کا ارشاد فرمايا تھا۔ چنانچہ اس وقت سے جماعت دنيا بھر ميں جلسہ سيرت النبيﷺ کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سلسلہ کی ايک کڑی جماعت احمديہ جرمنی ميں ہونے والے جلسہ ہائے سيرت النبیﷺ بھی ہيں۔ امسال اکثر جماعتوں اور لوکل امارات میں ماہ ستمبر کے دوران جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کا انعقاد ہوا، ان میں سے موصولہ رپورٹس کے مطابق بعض جماعتوں میں ہونے والے جلسوں کے مختصر کوائف حسب ذیل ہیں:
Koblenz
جماعت کوبلنز کو مؤرخہ 13 ستمبر کو بیت الطاہر میں زیرصدارت مکرم مولانا محمد الیاس منیر صاحب مربی سلسلہ، جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت اور نظم کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر سیرت النبیﷺ کے ایک پہلو کے متعلق مکرم انصرمسعود صاحب نے جرمن زبان میں کی۔ اس کے بعد مکرم بشارت اللہ صاحب نے نظم پڑھی۔ جلسہ کی آخری تقریر مکرم مولانا محمد الیاس منیر صاحب مربی سلسلہ نے کی جس میں جلسہ سیرت النبیﷺ کے آغاز کے متعلق بتایا نیز آنحضورﷺ کی سیرت کے مختلف پہلو مؤثر انداز میں پیش کیے۔ دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا جس کے بعد کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی کل حاضری 175 رہی۔
Wetzlar
مؤرخہ 28 ستمبر کو جماعت ویٹسلر نے جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا جس کی صدارت مکرم عدیل احمد خالد صاحب مربی سلسلہ شعبہ تبلیغ نے کی۔ آپ نے آنحضورﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر نہایت تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جلسہ کی کل حاضری 80 تھی۔ آخر میں شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(منظور احمد، صدر جماعت ویٹسلر)
Gießen
28 ستمبر کو جماعت Gießen نے جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا جس کی کل حاضری 202 رہی۔ تلاوت ونظم کے بعد جلسہ کی پہلی تقریر مکرم عدنان صاحب نے اردو زبان میں کی۔ اس کے بعد شایان احمد صاحب اور عارش احمد صاحب نے سیرت النبیﷺ کے چند پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخری تقریر مکرم انصر احمد صاحب مربی سلسلہ نے اردو و جرمن زبان میں کی۔ ایک کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سب نے بہت دلچسپی سے حصہ لیا۔ (عمران داؤد بٹ، صدر جماعت گیزن)
لوکل امارات میں منعقد ہونے والے جلسہ جات کے مختصر کوائف درج ذیل ہیں۔
