تجھے حمدوثنا زيبا ہے پيارے | کہ تو نے کام سب ميرے سنوارے |
تِرے احساں مرے سر پر ہيں بھارے | چمکتے ہيں وہ سب جيسے ستارے |
گڑھے ميں تو نے سب دُشمن اُتارے | ہمارے کر دِئيے اُونچے منارے |
مقابل ميں مرے يہ لوگ ہارے | کہاں مرتے تھے پر تُو نے ہي مارے |
شريروں پر پڑے اُن کے شرارے | نہ اُن سے رُک سکے مقصد ہمارے |
اُنہيں ماتم ہمارے گھر ميں شادي | فَسُبْحَانَ الَّذِيْ اَخْزَي الْاَعَادِيْ |
تِري رحمت ہے، ميرے گھر کا شہتير | مري جاں تيرے فضلوں کي پنہ گير |
حريفوں کو لگے ہر سَمت سے تير | گرفتار آ گئے جيسے کہ نخچير |
ہوا آخر وُہي جو تيري تقدير | بھلا چلتي ہے تيرے آگے تدبير |
خدا نے اُن کي عظمت سب اُڑا دي | فَسُبْحَانَ الَّذِيْ اَخْزَي الْاَعَادِيْ |
(انتخاب از درثمین بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین)