لوکل امارت ہمبرگ
خداتعالیٰ کے فضل سے لوکل امارت ہمبرگ کو مؤرخہ 24 تا 30 جون 2024ء آلٹونا ریلوے اسٹیشن کے بالمقابل سات روزہ اسلام نمائش لگانے کی توفیق ملی۔ نمائش ایک بڑے ٹینٹ کے اندر لگائی گئی جس میں قرآنِ کریم کے تراجم اور اسلام احمدیت پر مختلف معلومات آویزاں کی گئی تھیں۔ نمائش کے دوران مختلف پوڈیم ڈسکشن کے پروگرام کئے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں فلائیر زائرین میں تقسیم کئے گئے۔ سینکڑوں لوگوں نے اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے تفصیلی گفتگو کی اور مزید تحقیق کا ارادہ ظاہر کیا۔ ایک اندازے کے مطابق 51 ہزارسے زائد لوگوں نے اس نمائش سے استفادہ کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان حقیر کوششوں میں برکت عطا کرے اور جماعت کے حق میں مثبت نتائج ظاہر فرمائے،آمین۔
(خاکسار شاہد محمود لوکل امیر ہمبرگ)
لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف
جماعت احمديہ جرمني کو اسلام و قرآن نمائش کے ذريعہ احمديت يعني حقيقي اسلام کا پيغام پہنچانے کي توفيق مل رہي ہے، الحمدللہ۔ مؤرخہ 20 تا 23 مئي 2024ء لوکل امارت Mörfelden نے شہر کے کميونٹي سنٹر ميں اسلام و قرآن نمائش کا اہتمام کيا۔ 700 مربع ميٹر پر لگائے جانے والي اس نمائش ميں مختلف موضوعات کے متعلق اسلامي تعليمات درج تھيں نیز قرآني آيات، احاديث مبارکہ اور حضرت مسيح موعود کي تحريرات کے اسٹينڈز بھي لگائے گئے۔ سکرینز پر جماعت احمديہ کا تعارف اور مختلف تقاریب کی ويڈيوز و تصاوير بھی دکھائی جاتی رہيں۔ ہيومينٹي فرسٹ اور ’’النصرت‘‘ کا سٹال بھي لگايا گيا۔ نمائش ميں ’’مسيح آگيا ہے‘‘ کے عنوان سے ايک حصہ مختص کيا گيا جس ميں حضرت مسيح موعود کے مختلف ارشادات کے پوسٹرز جرمن زبان ميں لگائے گئے اور حضرت اقدس مسيح موعود کي تصانیف کا جرمن ترجمہ بھي رکھا گيا۔
20 مئي کو نمائش کے باقاعدہ افتتاح ميں شہر کے مئيرجناب Thomas Winkler صاحب، ممبر نيشنل اسمبلي جناب Jörg Cezanne صاحب، سياسي پارٹي SPD کے لوکل ايسوسي ايشن کے نمائندہ اور دیگر 30 مہمانوں نے شرکت کي۔ ممبر يورپين پارليمنٹ جناب Michael Gahler صاحب کے علاوہ شہري انتظاميہ کے سرکاري نمائندوں اور مختلف تنظيموں کے سربراہان بھی تشريف لائے۔ نمائش کے آخري دن مکرم طارق احمد ظفر صاحب مربي سلسلہ نے ’’عالمي بحران اور امن کي راہ‘‘ کے عنوان سے ايک ليکچر دیا جس میں 25 مہمان شامل ہوئے۔ نمائش کو کامیاب بنانے کے لئے مقامي افراد جماعت کے علاوہ مکرم انصر بلال چٹھہ صاحب، مکرم کامران اشرف صاحب، مکرم مستنصراحمد صاحب، مکرم عمير الياس صاحب مربيان سلسلہ نے خدمت کی توفیق پائی۔ عمومی طور پر لوگوں نے نمائش کو سراہا۔ مجموعي طور پر ناظرین کی تعداد 150 سے زائد رہی۔
(رپورٹ: مکرم صفوان احمد ملک صاحب، شعبہ کارکن تبلیغ جرمنی)
(اخبار احمدیہ جرمنی شمارہ جولائی 2024ء صفحہ 30)